ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کو انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن

 
شولاپور:شولاپور میونسپل کارپوریشن اور ضلع اسپورٹس آفس کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے انڈر 19 انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ میں "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔
   ایم اے پانگل کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں ہیرا چند نیم چند کالج کو 1-0 گول سے شکست دی۔ اس کے بعد سیمی فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں سنگمیشور کالج کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 گول سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
  فائنل میچ میں سینٹ جوزف کالج کے خلاف سخت مقابلہ ہوا جس میں پانگل اسکول کی ٹیم کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم نے دوسری پوزیشن پر اکتفا کیا۔
   اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ثاقب قریشی، عامر خسرو قریشی، مستقیم کلاڈگی، مصطفیٰ ادونی، افران شیخ، حارث شیخ، ابوتواب شیخ، ثاقب سوداگر، ریان خان، عبدالرحمن قریشی، سمیع شیخ، معاویہ شیخ، بلال لوکاپلی، عبداللہ باغبان، ارسلان باغبان، ابراہیم نائیکواڑی، ابوذر تاڈپتری، عفان کوتکونڈے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کے لیے ٹیم کوچ:* نہال دیوان، مبارک باغبان اور سیف اللہ شیخ نے کافی محنت کی۔ اور اس ٹیم کو الطاف صدیقی، نوید منشی اور اقبال دلال کی رہبری حاصل ہوئی۔ اس ٹیم کی جیت اور کھیل کے شاندار مظاہرہ پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، سینئر ٹیچر فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی, محبوب سوداگر جملہ اسٹاف ممبران نے مبارک باد پیش کی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔