مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن اورنگ آباد کی بی ۔ایڈ بیچ 1989-90 - کا جلگاؤں میں 37 سال بعد گیٹ ٹو گیدر
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) یہاں کی ہوٹل میں مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن اورنگ آباد سے ١٩٨٩.٩٠ میں بی ایڈ کورس کے طلباء نے ایک کامیاب گیٹ ٹو گیدر کا انعقاد کیا ۔ جس میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے تقریباً ٣٧ طلباء نے شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت انہیں ساتھیوں میں سے وکیل دانش نے کی اکولہ امراوتی, ایوت محل، کھامگاؤں، ملکاپور، مالیگاؤں ،دھولیہ، نندور بار،سورت،جلگاؤں چوپڑا، اڑاود،نصیر آباد، مارول کاسودہ، بھڑگاؤں سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے شرکت کی ۔ ان تمام ساتھیوں نے ایک دوسرے سے مل کر اپنی ٣٧ سالہ پرانی کالج کی یادوں کو تازہ کیا، ایک دوسرے کی خیر خیریت دریافت کی،اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں غزل سرائی گیت گانا جیسی سرگرمیاں انجام دی گئیں، وکیل دانش، خورشید انصاری، جمیل آفتاب ، صابر ملکاپوری شکیل حسین، اور دیگر احباب نے غزل،گیت اور افسانے پیش کیے خاص طور سے وکیل دانش نے اپنی مترنم آواز میں نعت مبارکہ اور غزل پیش کر کے سماع بنادیا۔۔جبکہ سلیم شیخ،اور شبیر شیخ نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیے، پروگرام کےدوسرے مرحلے میں تمام ساتھیوں نے گاندھی تیرتھ( جلگاؤں) کی بھی سیر کی۔ اسگیٹ ٹوگیدر کو کامیاب بنانے میں جلگاؤں گروپ کے فاروق امیر( موظف وائس پرنسپل جلگاؤں)کی گراں قدر کوششوںکا بڑا دخل رہا ۔وہ ساتھی جو طالب علم کی حیثیت سے ملے تھے ٣٨ سالہ تعلیمی سفر میں استاد الاساتذہ بن کر ملے سبھی کے چہروں پر کامیاب تعلیمی سفر کی جھلکیاں عیاں تھی ۔
Comments
Post a Comment