ظہیر آباد میں مینا ہیلتھ کیئر سینٹر کے تحت 18 اکتوبر کو مفت گائناکالوجی کیمپ کا انعقاد
ظہیر آباد۔16/اکٹوبر (پریس نوٹ) نامور طبی درسگاہ اور صحت مرکزمینا ہیلتھ کیئر سینٹرکے شعبہ امراضِ نسواں کی جانب سے خواتین کے لیے ایک روزہ مفت گائناکالوجی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کیمپ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انتظامیہ نے بتایا کہ یہ طبی کیمپ اتوار، 18 /اکتوبر کو صبح 10/بجے سے دوپہر 3/بجے تکبالمقابل ایم ایس کڈز اسکول، ہائی ٹیک کمپلیکس، مکان نمبر11-36/1، گاندھی نگر کالونی، تانڈور روڈ(مین روڈ)، ظہیر آباد پر منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں معروف ماہر امراضِ نسواں و زچگی اور لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر صبا شکور (MBBS, DGO, FMAS - Consultant Gynaecologist & Obstetrician) خصوصی طور پر تشریف لا کر مریضہ خواتین کا معائنہ کریں گی۔
مفت طبی کیمپ کی نمایاں خصوصیات:۔(۱)کیمپ میں آنے والی تمام خواتین کا ڈاکٹر کے ذریعے مکمل اور مفت چیک اپ کیا جائے گا۔(۲) ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق ادویات کی خریداری پر 10% کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔(۳) تمام لیبارٹری ٹیسٹس پر بھی 10% کی چھوٹ فراہم کی جائے گی۔(۴) اس کیمپ میں حمل کی بہتر نگہداشت (Pregnancy Care)، ماہواری سے جڑے مسائل (Menstrual Health)، بانجھ پن اور خاندانی منصوبہ بندی سمیت خواتین کی مجموعی صحت (Women's Wellness) کے مسائل کا حل اور مشورے پیش کیے جائیں گے۔ مزید معلومات، تفصیلات یا پیشگی رجسٹریشن کے لیے 6304263559 نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ہر اتوار کو Dr Soheba Shukoorصبح 10 بجے تا 3بجے دوپہر ظہیرآباد میں مریضوں کے لیے دستیاب رہیں گی.
Comments
Post a Comment