ارَنڈول ضلع جلگاؤں اسمبلی حلقے میں (ایس۔آے۔آر) کا سو فیصد کام مکمل؛ امول بن کا خصوصی اعزاز - "سب ڈویژنل افسر منیش کمار گائیکواڑ کی رہنمائی اور 18 بی ایل اوز کے تعاون سے ملی کامیابی
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ارنڈول ضلع جلگاؤں اسمبلی حلقہ نمبر 16 میں SIR کے تحت سو فیصد کام مکمل کرنے پر معاون ووٹر رجسٹریشن افسر و نائب تحصیلدار امول بن کو خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ووٹر رجسٹریشن افسر و سب ڈویژنل افسر منیش کمار گائیکواڑ نے انہیں شال، ناریل اور گلدستہ پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مقررہ مدت میں یہ کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے میں امول بن کی فرض شناسی اور مستعدی کے ساتھ سب ڈویژنل افسر کی رہنمائی اور 18 بوتھ لیول افسران (BLOs) کا تعاون اہم رہا۔ یہ کامیابی انتخابی محکمے کی کارکردگی، باہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کی عمدہ مثال قرار دی جا رہی ہے۔
Comments
Post a Comment