خواتین کے شرعی مسائل پر خصوصی دینی اجتماع 11 اکتوبر کومنعقد ہوگا


 بیدر، 10 اکتوبر (نامہ نگار): جماعت اہل سنت کرناٹک، ضلع بیدر کے زیر اہتمام خواتین کے شرعی مسائل پر ایک خصوصی دینی اجتماع اتوار، 11 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے 4 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں رقیہ فاطمہ فاضلہ جامعہ نظامیہ خواتین کے شرعی مسائل پر خطاب کریں گی۔ یہ اجتماع حافظ سید شاہ معین الدین حسینی حسین چشتی، جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ کی سرپرستی میں اندرونی احاطہ درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ، خواجہ بیدر آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جماعت اہل سنت کرناٹک کی جانب سے یہ سلسلہ وار دینی اجتماع ہر اسلامی مہینے کے آخری اتوار کو منعقد کیا جاتا ہے۔ منتظمین نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دینی و شرعی اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے استفادہ کریں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔