کرناٹک میں ضلع پنچایت نشستوں کے ریزرویشن کا اعلان - جملہ 1129 نشستیں، ایس سی کے لیے 225، ایس ٹی 102 اور پسماندہ طبقات کے لیے 226 نشستیں مختص


بیدر. 7 /اکتوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) کرناٹک حکومت کے محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج نے ریاست کی ضلع پنچایتوں کے لیے نشستوں کے ریزرویشن سے متعلق باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ریاست بھر کی ضلع پنچایتوں میں مجموعی طور پر 1129 نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق درج فہرست ذات (ایس سی) کے لیے 225 نشستیں، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے 102 نشستیں، پسماندہ طبقہ ’اے‘ کے لیے 183 نشستیں اور پسماندہ طبقہ ’بی‘ کے لیے 43 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 576 نشستیں عام زمرے میں رکھی گئی ہیں۔اعلامیہ میں خواتین کے لیے بھی زمرہ وار ریزرویشن کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ مجموعی 1129 نشستوں میں 571 نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں۔ ان میں ایس سی خواتین کے لیے 121، ایس ٹی خواتین کے لیے 59، پسماندہ طبقہ ’اے‘ کی خواتین کے لیے 98، پسماندہ طبقہ ’بی‘ کی خواتین کے لیے 25 اور عام زمرے کی خواتین کے لیے 268 نشستیں شامل ہیں۔سرکاری اعلامیہ میں ریاست کے 31 اضلاع کی ضلع پنچایتوں میں نشستوں کی تعداد اور مختلف زمروں کے تحت ریزرویشن کی تفصیلات الگ الگ درج کی گئی ہیں۔ یہ اعلامیہ 7 اکتوبر 2026 کو بنگلورو سے جاری کیا گیا ہے۔یہ ریزرویشن کرناٹک پنچایت راج قانون 1993 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضلع پنچایتوں کی تشکیل اور انتخابی عمل کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔