گلبرگہ میں 11 اکتوبر کو شعری و ادبی نشست ’’حرفِ سخن‘‘ کا انعقاد، شعراء و فنکاروں سے شرکت کی اپیل


گلبرگہ (نامہ نگار): شہرِ گلبرگہ میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور ابھرتے ہوئے قلم کاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے مقصد سے ریزونیٹ اوپن مائیک، گلبرگہ (RESON8 Open Mic) کے زیرِ اہتمام ایک پروقار طرحی مشاعرہ و ادبی نشست بہ نام ’’حرفِ سخن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 11 اکتوبر 2026ء، بروز اتوار، ہیومن ایج گلشنِ اطفال اسکول، گلبرگہ میں منعقد ہوگی۔

اس ادبی نشست کے انعقاد کا بنیادی مقصد مقامی اور ابھرتے ہوئے شعراء و فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اپنے فن کے اظہار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس مشاعرے کے لیے درج ذیل مصرعِ طرح دیا گیا ہے:

’’خاموشی اچھی نہیں، انکار ہونا چاہیے‘‘

انتظامیہ کی جانب سے اہلِ سخن سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس مصرعِ طرح پر اپنے اشعار پیش کریں۔ تاہم، اگر کسی کے پاس مذکورہ مصرعِ طرح پر کلام نہ ہو تو وہ اپنی پسند کا کوئی بھی کلام پیش کر سکتا ہے۔

پروگرام میں شمولیت اور کلام پیش کرنے کے خواہش مند شعراء و فنکاروں کے ناموں کا اندراج جاری ہے۔ منتظمین نے گلبرگہ اور نواحی علاقوں کے باذوق شہریوں، اساتذہ، طلبہ اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نشست میں شرکت کرکے محفل کو رونق بخشیں اور ابھرتے ہوئے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔

رابطہ برائے شرکت و اندراج:
مُزَمِّل احمد: 7676230900
سیدہ فلزاتسکین: 7760307860

منجانب: ریزونیٹ اوپن مائیک، گلبرگہ
از قلم: رہبر تماپوری

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔