ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام شاکر ادیبی کی یاد میں شعری نشست۔


بھیونڈی : (راست) ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام بھیونڈی کے معروف بزرگ شاعر شاکر ادیبی صاحب کی یاد میں ایک باوقار شعری نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ادبی محفل سنیچر 1 اگست 2026ء، شام 7.30بجے صنوبر ہال، نزد باغِ فردوس مسجد، بھیونڈی میں منعقد ہوگی۔
اس یادگاری نشست کی صدارت محمد رفیع انصاری صاحب فرمائیں گے، جبکہ امیر حمزہ ثاقب صاحب اور شکیل احمد شکیل صاحب اظہارِ خیال فرمائیں گے. 
شعری نشست میں شہرت ادیبی ، ندیم فاضلی،عین الدین عازم، ، شہزاد حسین شہزاد، ریاض عاصی، اور ڈاکٹر اعجاز احمد اعزاز، امتیاز راہی صاحبان اپنا منتخب کلام پیش کریں گے۔
محفل کی نظامت کے فرائض سرفراز نرمکر صاحب انجام دیں گے۔
ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر اور اراکینِ انتظامیہ نے شہر کے شعراء، ادباء، دانشوروں اور ادب دوست حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یادگاری ادبی نشست میں بھرپور شرکت کرکے شاکر ادیبی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور محفل کو کامیاب بنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔