محمد علی جوہر فاؤنڈیشن بھساول کی جانب سے شجر کاری مہم۔
بھساول (صلاح الدین ادیب) دور حاضر میں درختوں کی اہمیت سے ہر کوئی واقف ہے، اس بات کی مد نظر محمد علی جوہر فاؤنڈیشن کے صدر و اراکین نے بھساول کے کھڑکا علاقے میں ال انڈیا میمن کالج کیمپس میں شجرکاری کی مہم انجام دی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے بزرگ معمر شخصیات میں جناب سلیم سیٹھ چوڑی والے ، صدر عمران شیخ ، ممبران میں شیخ جاوید عزیز انجینیئر ، محترم رئیس سر ، اظہر بھائی اور دیگر اہم شخصیات موجود رہیں۔ محترمی سلیم سیٹھ نے وزیراعظم کے ذریعے ایک پیڑ ماں کے نام اس تحریک کو گھر گھر پہنچانے کی تلقین کی۔ صدر عمران شیخ انجینیئر صاحب نے اپنی مختصر بات میں لوگوں کو ماحول اور اس میں درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں تمام ممبران نے عہد کیا کہ وہ نہ صرف ان درخت پودوں کو لگائیں گے بلکہ ان کی حفاظت اور نشونما کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔
Comments
Post a Comment