سماجی علم کے اساتذہ بڑی اہمیت کے حامل- زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں رول - سبکدوش اساتذہ کو تہنیت- ڈپٹی ای او سعیدآباداورحسام الدین ریاض،ڈاکٹر ایم اے نعیم ، عبدالمجید نوراور دوسروں کا خطاب۔
حیدرآباد 31 جولائی _ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر سعید آباد زون جناب پومیا نائک نے کہا کہ تمام مضامین میں سماجی علم کو فوقیت حاصل ہے بغیر سماجی معلومات کے زندگی کے کسی بھی شعبہ ہائے حیات میں ترقی کرنا ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سٹی ماڈل اسکول چادرگھاٹ (چار مینار زون) میں حیدرآباد اور سکندرآباد کے تمام سرکاری اردو میڈیم کے ہائی اسکول کے سماجی علم اساتذہ کی سہ روزہ انٹیگریٹڈ ٹیچرس ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر کیا اس ٹریننگ کے اختتام پر مضمون" سماجی علم " کے حالیہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے والے اساتذہ کرام کو سماجی علم کے تمام اساتذہ نے بھرپور تہنیت پیش کی عمدہ مو منٹوز اور شالپوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا تقریب کی کاروائی جناب محمد مقصود احمد' جناب کمال احمد' جناب اکبر علی قریشی نے چلائی جناب پو میانائک نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مضمون "سماجی علم" کے اردو میڈیم اساتذہ کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ سرکاری میڈیم کے اساتذہ بڑی جانفشانی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی علم کا مضمون ایسا مضمون ہے جس کے ذریعہ زندگی کے تمام شعبوں کا ہمیں علم حاصل ہوتا ہے انہوں نے موجودہ زمانے میں والدین سے ان کے اپنے بچوں کی بےاعتنائی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بچے آج کل بہت زیادہ ترقی تو کر رہے ہیں لیکن اس ترقی کے نام پر وہ اپنے ماں باپ سے دور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ماں باپ سب سے بڑی دولت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی ڈاکٹر انجینیئر یا کسی بھی شعبہ میں ترقی کر لے لیکن اسے زندگی گزارنے کا علم سماجی علم سے ہی ہوتا ہے اگر کسی اسکول میں سماجی علم کے اساتذہ نہ ہوں تو وہاں کے طلبہ کی معلومات ادھوری ہی سمجھی جاتی ہیں انہوں نے اساتذہ کو ٹریننگ دینے والے تمام آر پییز کی خدمات کو بھی سراہا جن میں قابل ذکر محترمہ فرزانہ تحسین گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ گنج، محترمہ ذکیہ خاتون گورنمنٹ ہائی اسکول چیلہ پورہ، محترمہ رعنا تبسم گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان اور محترمہ ریحانہ بیگم ایس ایم ایچ ایس لنگر حوض شامل ہیں جناب محمد حسام الدین ریاض گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 چار مینارزون نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے ملنے کی جس طرح خوشی ہوتی ہے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونابھی اللہ تعالی کی ایک عظیم الشان نعمت ہے انہوں نے تہنیت پیش کرنے پر سماجی علم کے تمام اساتذہ سے اظہار تشکر کیا اور ڈپٹی ای او جناب پومیا نائک کے خیالات کی بھرپورستائش کی ڈاکٹر محمد عبدالنعیم 'جناب عبدالمجید نور اور سبکدوش معلمات نے بھی مخاطب کیا جناب محمد مقصود احمد نے اس تقریب میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے پر تمام اساتذہ کرام سے اظہار تشکر کیاوظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے والے اساتذہ میں جناب محمد حسام الدین ریاض گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2' ڈاکٹر محمد عبدالنعیم جی بی یو پی ایس ٹٹی کو کہ نمبر 1'جناب محمد عبدالمجید نور گورنمنٹ ہائی اسکول وٹے پلی'محترمہ فاطمہ بیگم گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ تاڑبن، محترمہ اختر سلطانہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مجید یہ مانصاحب ٹینک 'محترمہ غوثیہ انصاری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ'محترمہ نسیمہ بتول گورنمنٹ ہائی اسکول طویلہ ڈونگر سنگھ حافظ بابا نگر،محترمہ فرحت سلطانہ گورنمنٹ ہائی اسکول این ایس کنٹہ'محترمہ ام ہانی جی جی ایچ ایس مستعد پورہ' محترمہ صالحہ بیگم گورنمنٹ ہائی اسکول کندیگل گیٹ 'محترمہ ثمینہ کوثر گورنمنٹ ہائی اسکول اسکول میسرم شامل ہیں جناب فصیح اللہ خان نے ڈاکٹر محمد عبدالنعیم اور جناب محمد حسام الدین ریاض کی گل پوشی کی جناب قتال احمد نے شکریہ ادا کیا
Comments
Post a Comment