اقلیتی تعلیمی اداروں کا قومی ترقی میں کردار موضوع پر قومی کانفرنس 3 اگست کو چنئی میں منعقد ہوگی۔


تمل ناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ : 
چنئی: نیشنل کمیشن فار مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (NCMEI)، حکومتِ ہند، کے اشتراک سے بی۔ ایس۔ عبد الرحمن کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وندلور، چنئی میں 3 اگست 2026، بروز پیر، صبح 11:00 بجے ایک اہم قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس کا موضوع "قومی یکجہتی، ثقافتی تنوع اور وکست بھارت 2047 کی تعمیر میں اقلیتی تعلیمی اداروں کا کردار" رکھا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، دانشوروں اور سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر تمل ناڈو کے معزز گورنر جناب راجندر وشوناتھ آرلیکر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر اندریش کمار، سرپرست، مسلم راشٹریہ منچ، کریں گے، جبکہ پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، رکن نیشنل کمیشن فار مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز، مہمانِ اعزاز ہوں گے۔
خصوصی مہمانوں میں جناب عبدالقادر اے رحمن بخاری، پرو چانسلر، بی۔ ایس۔ عبد الرحمن کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور ڈاکٹر اے۔ پیر محمد، وائس چانسلر، شامل ہوں گے۔
کانفرنس کے دوران اقلیتی تعلیمی اداروں کے کردار، قومی ہم آہنگی، تعلیمی ترقی، ثقافتی تنوع کے فروغ اور وکست بھارت 2047 کے وژن کی تکمیل میں ان اداروں کی خدمات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
منتظمین نے تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، محققین، طلبہ اور سماجی کارکنان سے اس اہم کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔