ایمان کی حفاظت کیجئے۔ مولانا احمد بیگ ناندیڑ۔


ایمان کی حفاظت کیجئے۔
 مولانا احمد بیگ ناندیڑ۔

ایمان ایک عظیم دولت ہے جو ہر کسی کو نہیں ملتی، جس کو مل گئی وہ دنیا کا سب سے امیر انسان ہے جب سے دنیا بنی ہے اللّٰہ پاک نے کروڑو انسانوں کو پیدا کیا اور مٹی میں ملا دیا انسان تھوڑی سی ترقّی کر لیا تو خُدا کو ہی بھول گیا ہیں، جاوید اختر بھی اُن میں سے ایک ہے، جاوید اختر کا خاندان بہت ہی دیندار تھا اُن کے پر دادا فضل حق خیرآبادی اُس زمانے کے بہت بڑے عالم دین تھے، وہ 1857 کی جنگ آزادی کے مجاہد،اور شیخ الاسلام تھے،انھوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتویٰ دیا تھا، جاوید اختر کے دادا مظفر خیرآبادی وہ اُردو ادب کے بہت بڑے شاعر اور عالم دین تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی علم دین کی خدمت میں اور اُمتِ مسلمہ کی اصلاح میں لگا دی، جاوید اختر کے والد جاں نثار اختر وہ بھی شاعر تھے لیکن ان کی سوچ اور رہن سہن سوشلسٹ تھی، یعنی وہ مذہبی اعتبار سے اسلام سے دُور تھے،ان کا طرز زندگی انگریزوں جیسا تھا،وہ دین اسلام سے بہت دور تھے،بات کرتے ہیں جاوید اختر کی،وہ بھی بہت بڑے شاعر ہے، سياسی اعتبار سے وہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہ چکے ہیں اور اُنکا فلمی دنیا سے بہت گہرا تعلق ہے،لیکن وہ ملحد ہے، یعنی خدا کی ذات کا انکار کرنے والوں میں سے ایک ہے،اُنکا کہنا ہے کہ اللہ نام کی کوئی طاقت دُنیا میں نہیں ہے، یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں،بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ ایک اہل علم اور فاضل خاندان کے شخص کا اِس طرح سے گمراہ ہو جانا بڑی ہی عبرتناک بات ہے،آخر ایسا کیوں ہُوا؟ کیا ہم نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ ایمان کی کمزوری اور دین سے دوری ہے،جب ہم ایمان کی محنت کرنا اور دین کی دعوت دینا چھوڑ دینگے تو اللہ تعالیٰ دین سے دور کر دیگا،فر چاہے وہ مذہبی خاندان ہی کیوں نہ رہے،اِس طرح پستی اور گمراہی میں مبتلا کر دیتا ہے کہ دیکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان بن کر رہ جاتے ہے،جاوید اختر علمائے دین کے خاندان سے تعلق رکھنے والا شخص آج اپنے ملحد ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہے،جاوید اختر مسلمانوں کے لئے کہیں نہ کہیں عبرت حاصل کرنے لائق ہے اگر ہم نے اپنی نوجوان نسل میں ایمان کی شمع نہیں جلائی اور دین و ایمان کی محنت نہ کی تو آنے والی نسلوں کا ایمان اور اسلام پر قائم رہنا مُشکِل ہو جائےگا،مُسلم نوجوان توحید سے دور ہوں جائینگے،دنیا کمانے کے چکر میں ہم اپنی آخرت کو برباد کر لینگے۔آپ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم ضرور دلائیں، ڈاکٹر،انجینئر،ٹیچر،وکیل ضرور بنائیں،لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم ضرور دلائیں، اسلام کی،قرآن و حدیث کی،اور توحید کی بنیادی تعلیم ضرور سکھائیں،تاکہ ہمارے بچے مغربی کلچر میں پڑھ کر بھی وہ خدا کا انکار کرنے والے نہ بنے، جس طرح جاوید اختر نے اللہ کے وجود کا انکار کر کے اپنی دنیا اور آخرت برباد کر رہے ہے ہم اپنے بچوں کی اچھے سے تربیت کرے،تاکہ دنیا کمانے کے چکّر میں اپنی آخرت برباد نہ ہو جائے اللہ تعالیٰ ہم سب کی اور آنے والی نسلوں کی حفاظت فرمائے۔آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔