نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ترین کاروای کی جاے - عبدالکریم سالار۔


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)  ہمارا ملک عظیم تہزیبوں و ثقافت کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے جس کی تہزیب و تمدن دنیا کی قدیم ترین روایات پر مبنی ہے جہاں عوام الناس کا باہمی میل جول محبت و اخوت کا عظیم پیکر ہے مگر کچھ عرصے سے یہاں شرپسند عناصر اس قدر منظر عام پر آیےکہ انہوں نے اس خوبصورت دلہن کی دونوں آنکھوں کے باہمی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں کؤی کسر نہ چھوڑی اس قسم کا واقعہ ٢٦ مارچ کو رام نومی کے روز جلگاؤں ضلع کی راویر شہر میں پیش آیا جب رام بھکتوں کے ایک جلوس کو مخاطب کرتے ہوے سندھ کھیڑے سے تشریف لائے ہندو مذہبی پیشوا یوگی دتانند جی مہاراج و ہرشو تای ٹھاکر نے اپنی منافرت سے بھری تقاریر میں مسلم قوم کے خلاف انتہائی ہتک آمیز جملوں کا استعال کیا ساتھ ہی ان کے نازیبہ جملوں کی ادایئگی اس ویڈیو کو" آپلے راویر" اس گروپ پر بھیجنے سے پل بھر میں امن و بھائی چارے کی فضا نفرت انگیز ماحول میں تبدیل ہوگئی جسے محسوس کرتے ہوۓ جلگاؤں شہر کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئرالحاج عبدالکریم سالار کے ہمراہ شہر راویر کے دانشمندان شہریان جن میں شیخ غیاث عبدالرشید، یوسف خان ابراہیم خان رفیق عبدالعزیز ، عارف محمد، شیخ سلیم ، شیخ صادق، عبدالمطلب، جی ایس قاضی،محمود حسن ، نثار شیخ، مختار علی نیاز علی وغیرہ افراد پر مشتمل وفد نے ضلع ایس پی سے ملاقات کر انہیں زمینی حقائق سے آشنا کیا نیز ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی اس موقع پر عبدالکریم سالار نے کہا کہ وہ افراد جو ملک کی امن کی فضاء کو سبوتاژ کرتے ہوں ،جو اپنی نفرت انگیز تقاریر سے امن کو گرد آلود کرتے ہوں ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے تا کہ ملک کی شناخت متاثر نہ ہوں" جس پر ایس پی نے شکایت گذار وفد کو مناسب اور فوری کاروائی کا تیقین دلایا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔