کامیاب رہا کوی سمیلن۔
ناگپور (راست) بے سا ناگپور کے ہنومان مندر کے احاطے میں مندر کمیٹی کی جانب سے ہنومان جینتی کے موقع پر کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا جسکی نظامت ڈاکٹر تنہا ناگپوری نے کوی سمیلن میں سداما اکرانت،راہل سوم کنور ،عمران فیض اور ہندی مراٹھی اردو کوی شاعر طنزومزاح نگار اسپیشل ایکزیکٹیو آفیسر حکومت مہاراشٹر جمیل احمد جمیل (جمیل انصاری) نے شرکت کی سبھی کوییوں شاعروں نے ایک سے بڑھ کر ایک کلام پیش کیا جمیل احمد جمیل نے اس زعفرانی محفل کو اور بھی زعفران زار بنا دیا دوسرے دور میں سامعین کی فرمائش پر آپ نے اپنا مشہور زمانہ کلام ،،بیٹیاں،،سناکرخوب داد وصول کی مندر کمیٹی کے صدر گوپال کڑوکر رکن راجیش کبڑے نے سبھی کوییوں شاعروں کا مومنٹو اور زعفرانی رومال دیکر استقبال کیا ۔
Comments
Post a Comment