آئیڈیل سلیس ایسوسی ایشن جلگاؤں کی جانب سے "عید ملن" کا انعقاد۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) عید الفطر کی خوشی کو سلیس سے وابستہ افراد کے درمیان بانٹنے اور باہمی بھائی چارے, محبت و اخوت کو فروغ دینے کے مقصد سے، آئیڈیل سلیس ایسوسی ایشن جلگاؤں کی جانب سے منعقدہ 'دعوتِ شیر قورما' بنام عید ملن کا پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس پُرخلوص تقریب میں شہر کے مختلف معزز حضرات اور سماجی کارکنان و تعلیمی اداروں کے ذمه دران ساتھ ہی سلیس وابستہ افراد اور ڈسٹریبیوشن سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں جلگاؤں شہر کے رکن اسمبلی جناب راجو ماما بھولے نے بطور خاص شرکت کی ۔
یک جہتی اور اخوت و محبت بھائی چارے کا حسین اور دلکش نظارہ تھا ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد سلیس سے وابستہ افراد کو متحد کرنے اور ان درمیان امن، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام عام کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تمام مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں عید کی روایتی مٹھائی 'شیر قورما' اور چیوڑا پیش کیا۔
اس موقع پر شہر کے سابق سماجی کارکنان شرد تایڈے ، پرشانت نائیک، ریاض باغبان اور مذہبی اور علمی شخصیات عبدالکریم سالار ، فاروق شیخ ، بشیر بھورانی ، ریاض باغبان عبدالعزیز سالار ، سلیم انعام دار ، محسن باغبان، اور مسعود خان نے شرکت کی اس تقریب کا آغاز محمد عرفات کی دلنشیں قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں انایہ فاطمہ وقار شیخ نے درود شریف کا نظرانہ پیش کیا ۔
سید رضوان نے تجویز صدارت کے طور پر عبدالکریم سالار صاحب کا نام پیش کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں دوریاں ختم کرنے اور باہمی اعتماد بڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہوتے ہیں۔ غیر مسلم مقرر حضرات نے ایسی شاندار تقریب منعقد کرنے پر مُبارک باد پیش کی اور خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ پروگرام کے کلیدی مقرر سہیل امیر ناظم جماعت ضلع جلگاؤں نے رمضان اور روزوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا روزے محض بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے اصل تقویٰ کی آبیاری مقصود ہے ۔ مومن بچہ ہو یا بزرگ روزے کی حالت میں تنہائی میں کچھ نہیں کھاتا پیتا ۔ کیونکہ اسے معلوم ہے خدا دیکھ رہا ہے ۔ اسی طرح خدا کا خوف ہمیں گناہوں سے بچنے کی تربیت ہے روزہ ۔۔۔ایک پہلو یہ بھی ہے کہ بھوکوں اور پیاسے افراد کی كفالت کا درس اور انسانیت کی خدمت کا احساس دلانے کی کوشش کرتے رہنے کا سبق ہے روزہ ۔۔ موصوف نے اسلام کی تعلیمات کو جاننے کی ترغیب دلائی اور سماجی دلائل کے ساتھ جامع رہنمائی فرمائی۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد اور ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کا خاکہ بختیار باغبان نے مختصر انداز میں پیش کیا ۔ آئیڈیل ٹیم نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے۔ سماجی کارکنان فاروق شیخ نے آپس میں اتحاد پر روشنی ڈالی آخر میں رکن اسمبلی راجو ماما بھولے نے انسانیت کی تبلیغ سے متعلق بات کہی صدارتی کلمات عبدالکریم سالار نے پیش کیا ۔موصوف نے انسانیت کی خدمت اور باہم اخوت و محبت پر اپنی بات رکھی ۔ مجاھد پٹھان نے شکریہ ادا کیا اور شہر میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے مناف شیخ ، یعقوب خان ، جاوید شیخ ، بختیار باغبان ، وقار شیخ، عرفان عباسی ، اظہر شیخ ، فیضان شیخ، عابد کھاٹک اور سید رضوان نے محنت کی ۔اختتام پر شرکاء کو دعوت اسلام کے طور پر کتابیں تحفے میں دی گئی ۔
Comments
Post a Comment