مُعزز وزیر اعلیٰ تمل ناڈو اور ڈی ایم کے کے صدر سٹالن سے آج صبح انا آرِیوالیم میں واقع پارٹی دفتر میں "اردو مککل کٹچی" کے صدر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ اور ریاستی عہدیداران نے ملاقات


چنئی، 30 مارچ 2026: (رضوان اللہ) مُعزز وزیر اعلیٰ تمل ناڈو اور ڈی ایم کے کے صدر سٹالن سے آج صبح انا آرِیوالیم میں واقع پارٹی دفتر میں "اردو مککل کٹچی" کے صدر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ اور ریاستی عہدیداران نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے اعلان کیا کہ آنے والے 2026 تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی انتخابات میں اردو مککل کٹچی، ڈی ایم کے کی قیادت میں قائم سیکولر ترقی پسند اتحاد کی مکمل حمایت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی تمام 234 اسمبلی نشستوں پر اس اتحاد کی کامیابی کے لیے پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور محنت کریں گے۔اس موقع پر ڈی ایم کے کے تنظیمی سکریٹری ار ایس بھارتی اور پارٹی کے ترجمان ٹی کے یس ایلانگون بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔