پانگل اسکول کے مُحمّد علی شیخ" وظيفهء حُسنِ خدمات سے سبکدوش۔


شولاپور: (راست) شہر شولاپور کی اُمّ المدارس "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کے اسپورٹس اور انگریزی مضمون کے ماہر اور ہر دل عزیز اُستاذ، "مُحمّد علی میراں محی الدین شیخ (باغبان)" اپنی تیتیس سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد وظیفہ حُسنِ خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔ مورخہ تیس مارچ 2026 کو مدرسہ ہذا کے " مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال" میں، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشيد باغبان کی صدارت میں منعقد کیے گئے ایک شاندار تہنیتی جلسہ میں موصوف کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آپ کو "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" سے نوازہ گیا۔ 
  اس الوداعی تقریب کا آغاز بشیر احمد شیخ سے کے ذریعے تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ بعد از آں، فرحت شیخ، جویریہ دیوان، عرفان ڈوکا، فرزانہ نداف، فوزیہ شیخ، وسیم نلّامندو، تحسین شیخ، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، کے علاوہ الحاج عبدالمناف چودھری صاحب اور صدر جلسہ پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اپنے تاثرات پیش کیے اور موصوف کی جملہ خدمات کا اعتراف کیا۔ در ایں اثناء، موصوف کے ایک سابق طالب علم وسیم انصاری اور موجودہ طالب علم علی انصاری نے موصوف کی جملہ خدمات اور کوائف پر مبنی ایک مختصر مگر متاثرکن ویڈیو بنا کر پیش کیا، جیسے بیحد پسند کیا گیا۔ اس کے بعد صاحبِ اعزاز "مُحمّد علی میراں محی الدین شیخ" نے جوابی تقریر کی اور اپنے جذبات و تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے سابق پرنسیپل شہید اللّٰہ باغبان، رفیق پٹیل، شکیل سر، اعجاز چوکی،اشتیاق تارانائیک، اشفاق منیار، عارف پٹھان، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، عبدالرشید شیخ، اور دیگر معززین، مہمانان اور ایم اے پانگل اور بیگم قمر النساء کے اسٹاف ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس جلسے میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز پرائمری اسکول کے اسٹاف، آپ کے احباب، کے علاوہ موصوف کے سابق طالب علموں اور کھلاڑیوں نے بھی موصوف کی گلوشی کی اور تحائف تحائف پیش کیے۔ 
        اس جلسے کی نظامت اکبر پٹھان نے بہت بہترین انداز میں کی اور رسمِ شکریہ فرحت شیخ نے ادا کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں نوید منشی، محسن ماشال، محمود خطیب، شیرین خان، عظمیٰ اُستاد، عبد الرؤف پٹیل، ثنا مُلّا، رضیہ گبورے، ارشد رنگریز اور دیگر عملے نے کافی محنت کی۔ 
        قابل ذکر امر یہ ہے کہ صبح مدرسہ کے شروع ہوتے ہی مدرسہ "مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال" میں، مدرسہ ہذا کی سینئر ٹیچر فوزیہ شیخ کی صدارت میں منعقد کیے گئے ایک اور تہنیتی جلسہ میں، مدرسہ اور جونئیر کالیج کے طلباء وطالبات نے "مُحمّد علی میراں محی الدین شیخ" پر پھول نچھاور کیے، ساتھ ہی ہر جماعت کی جانب سے، ہر کلاس کے منیٹرس کے معصوم اور مبارک ہاتھوں سے صاحب اعزاز کی گلپوشی کی گیی۔ اس موقع پر پانچویں سے نویں اور گیارہویں کے طلباء وطالبات نے تقریر کیں اور اپنے چہیتے استاذ محترم کے لیے اپنے اکرام اور احساسات کا اظہار کیا۔

Comments

  1. YFinally, he got retired.
    **آخرکار وہ ریٹائر ہو گئے۔**

    ReplyDelete
  2. Finally, he got retired.
    **آخرکار وہ ریٹائر ہو گئے۔**
    Finally, he got retired.
    **آخرکار وہ ریٹائر ہو گئے۔**
    Nnnn

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔