بزم احباب فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 36ویں ماہانہ طرحی نشست، بزم پیام سعیدی، ماہم میں شاندار انعقاد۔


ممبئی (راست) بزم احباب فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 36ویں ماہانہ طرحی نشست، بزم پیام سعیدی، ماہم میں منعقد ہوئی۔ اس نشست میں شہر و مضافات سے تعلق رکھنے والے ادب دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نشست کی صدارت خلیق الزماں نصرت نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض عمران عطائی نے انجام دیے۔ محفل کا آغاز عمران عطائی کی جانب سے نعتِ پاک سے ہوا۔
مشاعرے میں شریک شعرا میں نصیر احمد عادل، حکم چند کوٹھاری، تاج محمد صدیقی، تابش رام پوری، ڈاکٹر اظہر اعظمی، ہیرا لال یادو، قمر حاجیپوری، پرویز شیخ، حیدر علی حیدر، عثمان اکبرؔ زیدپوری، علی اکبرؔ فیض پوری، سنجے گپتا، اشتیاق اثر، غلام حسین فاز اور اظہر حسین شامل تھے، جنہوں نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔
صدرِ نشست خلیق الزماں نصرت نے پیام سعیدی کی حالاتِ زندگی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں بزم احباب فاؤنڈیشن کے صدر توصیف کاتب نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور محفل کے اختتام کا اعلان کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔