جلگاؤں اہل سنت والجماعت کا بڑا فیصلہ :عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس اب ۵ کے بجائے ۸ ستمبر کو۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مسلمانوں کا سب سے بڑا، مقدس اور اہم تہوار جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مورخہ ۵ ستمبر ۲۰۲۵ کو منایا جارہا ہے۔ وہیں اگلے ہی دن یعنی ۶ ستمبر کو گنیش وسرجن ہونے جارہا ہے۔ دونوں برادریوں کے جلوس ایک ہی وقت میں نکلنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے، قانون و انتظامیہ پر دباؤ نہ آئے اور متواتر بندوبست کا اضافی بوجھ نہ بڑھے، اس دوراندیشی کے تحت مسلم برادری نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا روایتی جلوس ۵ کے بجائے ۸ ستمبر ۲۰۲۵ کو نکالا جائے گا۔یہ فیصلہ مرکزی سنی جامع مسجد، بھیلپورہ، نعمت پورہ میں منعقدہ اجلاس میں لیا گیا۔ جلگاؤں شہر کی سنی مسلم برادری کے متفقہ فیصلے کی اطلاع ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہیشور ریڈی کو مرکزی جلوس کمیٹی کی جانب سے عرضداشت پیش کرکے دی گئی۔اس موقع پر سنی جامع مسجد جلگاؤں، سنی عیدگاہ ٹرسٹ جلگاؤں اور مرکزی جلوس عید میلاد النبی ﷺ کمیٹی کے صدر سید ایاز علی نیاز علی کے ساتھ سید جاوید، جاوید امام، سید عمر، امان بلال، شیخ رئیس، شیخ شفیع، ایان علیم سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔
چنانچہ مرکزی جلوسِ عید میلاد النبی ﷺ مورخہ ۸ ستمبر ۲۰۲۵ بروز پیر نہایت جوش و خروش، عقیدت و محبت اور روایتی انداز میں نکالا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ