آئیٹا مہاراشٹر کے زیر اہتمام موربا ضلع راۓ گڑھ میں اساتذہ کے لیے ورکشاپ۔


جالنہ (نامہ نگار) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کے ذمہ داران کے رائےگڑھ کے تنظیمی و تعلیمی دورے کے دوران ایس ایس ہائی اسکول موربہ میں اساتذہ کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ 25 اگست 2024 بروز اتوار آئیٹا موربہ یونٹ کے صدر اور اسکول کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور آئیٹا رائے گڑھ کے ضلعی صدر آصف پللوکر سر کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔
ورکشاپ کا آغاز کلامِ پاک سے ہوا۔ ابتدائی سیشن میں آئیٹا مہاراشٹر کے سیکریٹری پٹھان شریف خان نے تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے مہاراشٹر میں آئیٹا کی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اساتذہ کی علمی، فنی اور فکری ارتقاء کے عنوان پر جناب ریاض الخالق (نائب صدر آئیٹا مہاراشٹر) نے رہنمائی کی۔
اساتذہ کی حکمتِ عملی اور بچوں کی نفسیات پر جناب ساجد احمد ممبر مشاورتی کونسل (ناگپور) نے مدلل خطاب کیا۔
ورکشاپ کے مرکزی عنوانتعلیم میں مصنوعی ذہانت اور جدید تدریسی ٹولز کا استعمال پر محمد عتیق شیخ صدر آئیٹا مہاراشٹر نے مفصل روشنی ڈالی اور اسمارٹ بورڈ کے عملی مظاہرے کے ذریعے تدریس کو مؤثر بنانے کے طریقے پیش کیے ۔
شرکاء نے اس ورکشاپ کو انتہائی مفید اور کامیاب قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسے تربیتی پروگرامس کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔ مسلسل بارش کے باوجود اطراف و اکناف اور دور دراز کے علاقوں سے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔
ورک شاپ کی کامیابی کے لیے ايس ايس ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس موربہ کے پرنسپل اور آئیٹا موربہ کے یونٹ صدر اور اُن کی ٹیم نے نمایاں کردار نبھایا۔ اس موقع پر شوسل سوسائٹی کے چیئرمن جناب عبدالقادر ہرنیکر، ممبر یعقوب صاحب، موربہ جماعت کے نائب صدر لطیف صاحب اور مخصوص مدعوعین نے شرکت کی سوسائٹی کے دیگر اراکین، اسکول انتظامیہ اور غیر تدریسی عملے نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
اسکول کے ایڈمنسٹریٹو افسر جناب آصف پلورکر سر نے ورک شاپ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں کوکن کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔
انجن خیرالسلام اسکول گورے گاؤں کے پرنسپل جناب منیر صاحب نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض چاند شیخ سر نے انجام دیے، جبکہ ذاکریہ کالسیکر نے اس پروگرام کو یوٹیوب پر براہِ راست نشر کیا۔
آخر میں صدر مدرس خالد احمد خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لیے ضیافت کا بہترین انتظام کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ