جامعہ پرائمری اردو اسکول اکل کوا میں بلڈ گروپ جانچ کیمپ کا انعقاد۔
اکل کوا (فاروقی جاوید اقبال) آج بروز جمعہ، 29 اگست 2025 کو جامعہ پرائمری اردو اسکول اکل کوا میں طلبہ کی صحت سے متعلق ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بلڈ گروپ جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ علی الانا فارمیسی کالج اکل کوا کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید خان صاحب کی خصوصی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ کیمپ کے دوران جماعت اول تا چہارم کے 230 طلبہ و طالبات کے بلڈ گروپ کی جانچ کی گئی۔
اس موقع پر اسکول کے اساتذہ و والدین نے بھی طلبہ کی اس سہولت کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے نہایت مفید و معاون ثابت ہوں گے۔
Comments
Post a Comment