اقرا شاہین اردو اسکول میں یومِ مراٹھی زبان کا یوم منایا گیا۔
جلگاؤں : (فرحان) 27 فروری کو اقراء شاہین اردو اسکول میں یومِ مراٹھی زبان منایا گیا۔ یومِ مراٹھی زبان ہر سال 27 فروری کو منایا جاتا ہے، جو مہاراشٹر کے مشہور و معروف شاعر وشنو ومن شرواڈکر عرف کسوماگراج کی یوم پیدائش ہے۔ یومِ مراٹھی منانے کے لیے، اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مراٹھی ڈپارٹمنٹ نےایک خاص پروگرام منعقد کیا جس میں انیسہ خان اور ترنم شیخ نے اس دن کی اہمیت، یہ دن کیوں منایا جاتا ہے اس پر اسکول کے بچوں کو معلومات بتلائی۔ اسکول کے ندا فاطمہ، رخسار بی، محمد علی، ایلن پٹیل نے تقریریں کیں، علیشبا پروین، نمیرا شاہ نے مراٹھی گیت گائے، اور مختلف طلباء نے مراٹھی زبان سے متعلق چارٹ بنائے۔
پروگرام میں اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر برکت شیخ، عتیق شیخ، مہرنیسہ خان، کوثر خان، منظور سید، رفعت شیخ اور دیگر موجود تھے۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اسکول کے پرنسپل شری قاضی ضمیر الدین نے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment