"پانگل اسکول کے طالب علم نے بنائی بیٹری اور سولر سے چلنے والی سائیکل"۔

شولاپور : (نامہ نگار) شہر شولاپور کی تاریخی اور مشہور و معروف اسکول "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کی ساتویں جماعت کے طالب علم "عبداللہ عمران منگلگری" نے بیٹری اور سولر سے چلنے والی سائيکل بنانے کہ کارنامہ انجام دیا۔
 پانگل کے اس ہونہار طالب نے ایک مقابلے میں انعام کے طور پر ملی اپنی سائيکل کو شمسی توانائی کے استعمال سے محض نو ہزار روپے کے خرچ سے ایک ٹو - ان - ون ہائیبریڈ سائیکل بنائی ، جو سولر اور بیٹری سے چلتی ہے۔ اس طالب علم نے یہ سائيکل بنا کر ایک حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ يہ سائيکل بغیر پیڈل چلائے ، آرام اور آسانی سے چل سکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس سائیکل میں ڈیجیٹل اِسپیڈو میٹر، سینٹرل لاک سسٹم، جی پی ایس، وائیس کنٹرول اور نیٹ ورک کنٹرول جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔ یہ سائیکل بیٹری سے 25 مربع تک ، اور توانائی سے سارا دن چل سکتی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ عبداللہ نے اس سائیکل کے تجربے پر صرف 9,000 روپے خرچ کیے ہیں۔ عبداللہ کی کوشش ہے کہ وہ یہ سائيکل اور بھی کفایتی بناسکیں۔
       اس ہونہار طالب علم کی اس تخلیقی کاوش اور کامیاب تجربے پر مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے مبارک باد پیش کی اور آئندہ کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مدرسہ میں منعقد کیے گئے ایک خاص جلسے میں پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے دستِ مبارک اس ہونہار طالب علم کا اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جلسہ نکہت نلّامندو ، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، حاجرہ رچبھرے ، الطاف صدیقی ، نصیر ماشال والے ، رئیس نلّامندو، مہ جبین صدیقی ، ڈاکٹر رچبھرے ، عبد الکریم رچبھرے، ساجدہ رچبھرے ، ڈاکٹر عمامہ صدیقی ، ایڈوکیٹ شکیب نلّامندو، محمد علی شیخ ، وسیم نلّامندو ، فوزیہ شیخ , ذاکر شاہ پورے ، فرزانہ نداف ، عبدالغفور سوداگر ، عمران منگلگری اور دیگر مہمانان ، اساتذہ ، غیر تدریسی عملہ اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس جلسے کی نظامت اکبر پٹھان نے کی جب کہ فرزانہ نداف نے شکریہ ادا کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔