رحمانی اُردو ہائی اسکول پونے میں سائنس نمائش 2025 کا شاندار انعقاد۔
پونے : (ارباز پٹھان) رحمانی اردو ہائی اسکول اور شمش الدین انعامدار اردو پرائمری اسکول میں سائنس نمائش 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں 30 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور جدید اور تخلیقی ماڈلز تیار کیے۔
تقریب کی خاص مہمان محترمہ انواری میم تھیں، جبکہ دیگر تدریسی عملہ، جن میں مبینہ میم، گلفام میم، شبانہ میم، اور ارباز پٹھان سر شامل تھے، نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کی نظامت (اینکرنگ) عنابیہ نے کی، جبکہ آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ نے دیگر انتظامی امور میں مدد فراہم کی۔ آخر میں اربار پٹھان سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ، اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور سائنس کے میدان میں طلبہ کی دلچسپی اور مہارت کو سراہا۔ یہ نمائش طلبہ کے لیے سیکھنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔
Comments
Post a Comment