پربھنی کے عادل بن اقبال القیسی کی سی اے امتحان میں نمایاں کامیابی۔ پربھنی شہر سے اب تک چار مسلم نوجوان سی اے امتحان کامیاب کرچکے ہیں-
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے نوجوان عادل بن اقبال القیسی ساکن عرب گلی، ٹھومبر بیس، نزد مسجد بلال ، پربھنی نے نومبر 2024 میں منعقدہ امتحان برائے چارٹرڈ اکاونٹنٹ (سی اے) میں اپنی پہلی کوشش میں شاندار کامیابی حاصل کی - ان کے اس نمایاں کامیابی سے پربھنی شہر و ضلع کا نام روشن ہو گیا- عیاں رہے کہ عادل بن اقبال القیسی یہ قبیلہ عرب (چاؤش قبیلہ) کے پہلے نوجوان ہے - جنہوں نے سی اے کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی - جنہوں نے صرف قبیلہ عرب ہی کا نہیں - بلکہ پورے پربھنی ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ واضح رہے کہ پربھنی شہر سے اب تک چار مسلم نوجوان عبدالباسط، مطاہر خان، فرحان سخی اور عادل بن اقبال القیسی چارٹرڈ اکاونٹنٹ بن چکے ہیں - جس کے سبب اب مسلم نوجوانوں میں سی اے بننے کے متعلق دلچسپی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے - عادل بن اقبال القیسی کی تعلیم و تربیت میں ان کی والدہ محترمہ کا نمایاں کردار رہا ہے - عادل القیسی کے والد محترم اقبال القیسی کا عادل کے بچپن ہی میں انتقال ہو چکا تھا - ایسے حالات میں عادل القیسی کی والدہ محترمہ نے اپنے چاروں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی - عادل بن اقبال القیسی کے سی اے امتحان میں نمایاں کامیابی پر عبدالباسط، مطاہر خان، فرحان سخی، ڈاکٹر سید خواجہ عارف الدین نقشبندی ، صحافی سید یوسف سید موسٰی، محمد مصعب قادری، فاروق ہاشمی، راشد بن اقبال القیسی، احمد بن اقبال القیسی، ناصر بن اقبال القیسی، احمد بن موسی القیسی, یوگیش پاردھے، سید نوید، حمود با عمر کے علاوہ عزیز و اقارب دوست احباب و رشتہ داران نے مبارکباد پیش کی اور روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا -
Comments
Post a Comment