ارمان جاگیردار اور پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ کو "فخر ملت (اودیوگ رتن) اور لائف ٹائم اچیومینٹ" ایوارڈ تفویض ۔


شری رامپور ( اقبال باغبان) شاہ چھپربند ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی شری رامپورا ور حاجی محمد اسحاق فراش فاؤنڈیشن پونے کے اشتراک سے شری رامپور احمدنگرمیں منعقد"مسلم مراٹھی ساہتہ سمّیلن" میں مراٹھی کے معروف ادیب ڈاکٹر سلیم شیخ، حاجی الطاف رسول شاہ،ڈاکٹر اقبال منّے، انیسہ شیخ، انتخاب فراش کے دست مبارک سے سولاپورکے دو قابل افراد، کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری محترم ارمان جاگیردار اور پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ کو بتاریخ 29 دسمبر 2024 کو بالترتیب فخر ملت (اودیوگ رتن) اور لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔ محترم ارمان جاگیردار کو ان کے تجارتی و صنعتی  شعبے میں گراں قدر خدمات  کا اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز دیا گیا اور پرنسپل ڈاکٹر شکیل شیخ کو ان کے تعلیمی وادبی خدمات  کے اعتراف میں یہ  ایوارڈ دیا گیا۔

 واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل شیخ  موجودہ دور کے  مراٹھی ادب کے قدآور ادیبوں میں سے ایک ہیں اور سورن لتا گاندھی ما ودیہ لیہ میں بحیثیت پرنسپل کام کررہے ہیں۔ آپ نے اب تک تین ناول لکھے ہیں۔  ان میں "ذُبح" اور "جنگ" کافی مقبول رہےہیں۔ آپ ایک کامیاب محقق ہیں۔  آپ کی تحقیقی کتاب،"مسلم  خود نوشت نگار: ایک تحقیقی مطالعہ"  ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں نصاب اور حوالہ جاتی کتب میں شامل رہی ہے۔  موصوف  نے کئی بین الاقوامی، قومی اور ریاستی سیمیناروں میں تحقیقی  مقالے پیش کیے ہیں۔

 اس خوشی کے موقع پر  کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فاونڈر صدر عبدالمنان شیخ ،صدر فیاض ملا ،نائب  صدر محبوب براجدار ، جوائنٹ سیکرٹری ریاض تانبولی ،ورکنگ صدر واحد خان ،خازن عبد الستار انگللگی وتمام ممبران، ہفت روزہ قاصد کے ایڈیٹر ایوب نلامندو ،اکھیل بھارتی مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کے صدر ڈاکٹر عزیز نداف ، نائب صدر ڈاکٹر ای۔ جا۔ تانبولی ، رکن ڈاکٹر ثریا جاگیردار  اورمظہر الوڑی نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خوشی کا اظہار  کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔