ضلع پریشد اردو کیندر اسکول اکل کوا میں تحریک اُردو مطالعہ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد۔
اکل کوا( فاروقی جاوید اقبال): مورخہ 28 دسمبر 2024 بروز سنیچر ضلع پریشد اردو کیندر اسکول اکل کوا میں تحریک اُردو مطالعہ ٢ ( Urdu reading program 2.0 ) کے تحت اسکولى سفراء کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد محترمہ للیتا بھامرے میڈم ( کیندر پر مکھ اکل کوا اُردو) کے زیر سرپرستی عمل میں آیا ۔ ضلع سفیر محترم جاوید سر اور محترم مزمل سرکا خصوصی تعاون رہا۔ میٹنگ میں تمام اسکول کے سفراء نے ماہانہ خاکہ / کارگذاری پیش کی اور در پیش مسائل وان کے حل کے تعلق سے کھل کر بحث کی۔ اس پروگرام کا ایک مقصد STEM ہے اوراسی مقصد کے تحت فاروقی جاوید سر نے ایک کہانی "دریا کی سیر اور سائنس کا جادو" تیار کی۔ اسی طرح مزمل سر نے بھی ایک کہانی تیار کی "لالٹین والے بابا"،جسے سبھی نے پسند کیا۔
ہمیں چاہئیے کہ ہم بطور معلم STEM ( سائنس ، ٹیکنالوجی ، ميتهميٹكس اور انجینیرنگ ) کے علاوہ کہانی اور واقعات کے ذریعہ طلباء میں اخلاقیات پیدا کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کے مقصد کو بھی پروان چڑھانے کی کوشش کریں۔
آئندہ مہینے سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی جیسے سطح کے اعتبار سے کتابوں کو تقسیم کرنا اسی طرح کتنی کتابیں طلبہ نے پڑھی ہیں اس کا ریکارڈ رکھنا ۔ہرٹیچر نئی کہانی تیار کریں اس کی ہدایت دینا۔ اسٹوری ویورکی کہانی طلبہ کے گروپ پر بھیجنا،کہانی سے متعلق سوالات کرنا اور اسکول کی سرگرمی انجام دینا۔آسان عنوان دے کر طلبہ کو کہانی یا جملے تیار کرنے کے لیے ہدایات دینا۔اسی طرح بک کلینک کے ذریعے پھٹی ہوئی کتابوں کو طلبہ سے درست کرواناوغیرہ۔ آخر میں رسم شکریہ کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment