معلم اختر رسول کو ریاستی سطح کا ایوارڈ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) علاقہ خاندیش کی قدیم درس گاہ بہادر شاہ ظفر اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج بھوساول بالمعروف بی زیڈ اسکول کے متحرک فعال سماجی تعلیمی فلاحی خدمات انجام دینے والے معلم اختر رسول کو ان کی گزشتہ دو ڈھائی دہائیوں کی ہمہ جہت ملی تعلیمی فلاحی سماجی امدادی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے راویر تعلقہ کا قصبہ ساودہ کی اربیہ بہو ادیشیہ مہیلا منڈل کے زیر اہتمام ٢٠٢٥سءکے "سماج بھوشن" اعزاز سے نوازہ گیا مستحق ضرورت مند خواتین، طلباء کی تعلیمی معاشی طبی سماجی، خود روزگار، افہام وتفہیم اجتماعی زکوٰۃ وغیرہ شعبہ جات میں خاموش گراں قدر خدمات قابل ذکر ہیں موصوف کو ریاضت ،تصوف اور بزرگان دین کے قرب و صحبتوں میں رہنے کا بھی شغف ہے انہیں ملے اس اعزاز پر رفقاء کار ہم پیشہ ساتھیوں اور معاونین نے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی کارگزاریوں کو جاری رکھنے کی توقعات کا اظہار کیا ۔
Comments
Post a Comment