اقرا اردو اسکول وجونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد.
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول و جنیر کالج سالار نگر جلگاوں میں بتاریخ 26 و 27 دسمبر کو دو روزہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔اقرا سوسائٹی کے صدر محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے ہاتھوں مشعل کو روشن کر کے کھیلوں کے مقابلوں کا اغازہوا۔
اقرا سوسائٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، اسکلول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب، اقرا کے ڈائریکٹر عبدالنبی باغبان صاحب ، وسیم چوھدری صاحب ممبر بطور مہمان خصوصی موجود رہیں۔ فٹ بال اور کرکٹ مقابلے کا ٹاس پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب اور ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب کے ہاتھوں کیا گیا۔ جماعت پانچویں تا گیارویں کے طلبہ و طالبات کے لیے دو روزہ مقابلوں کا انعقاد اسکو لہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارن بشیر صاحب کی زیر سرپرستی معاون معلم عبدالقیوم شیخ، خان ذاکر حسین ،سیف علی شوکت علی ان کی زیر نگرانی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ لڑکوں کے لیےکرکٹ، فٹبال ،والی بال، شطرنج ، کیرم ،سلو سائیکلنگ، 100 میٹر دوڑ، سیکریس، رسہ کھیچ جبکہ لڑکیوں کے لیے میوزیکل چیئر، لیمبو چمچہ، 100 میٹر دوڑ،کیرم، شطرنج ،رسہ کھینچ، بیٹ مینٹن وغیرہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔طلبہ و طالبات نے گرم جوشی کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا اور مختلف جماعتوں کے طلباء نے اول دوم مقام حاصل کر کے اپنی تاریخ رقم کی۔
کھیلوں کے ذریعے طلبہ میں جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ جذباتی نشوونما بھی پروان چڑھتی ہے۔ ہمیں کھیلوں کے مقابلے کو بڑھاوا دینا چاہیے۔ اچھے کھیلاڑی میں فیصلہ لینے کی صلاحیت، قائدانہ صلاحیت ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں کھیلوں میں حصہ لینا چائیے۔ اس طرح کی رہنمائی ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمائی. پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب، ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، نبی باغبان صاحب، وسیم چودھری نے طلبہ کو کھیل کے مقابلے میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، اپنے أپ میں ٹیم اسپرٹ پیدا کرے اس طرح کی رہنمائی فرمائی۔ کھیلوں کے مقابلے کامیابی سے ہمکنار کرانے میں پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر کے ہمراہ خان ذاکر ، عبدالقیوم شیخ، شاہ ریاض احمد، جاوید اسلم، نور محمد شیخ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ، خان فرحت تبسم، نفیس بانو، نزہت شیخ، خان محفوظہ، ثناء شیخ ،تبسم سید، منیبہ خان، رضوان شیخ، واجد پٹھان ،ضیا باغبان، افسر شیخ، محسنہ شیخ، تبسم شیخ، نازیہ شیخ ،سمینہ شیخ، سیمی صدف، عظمی سید، نبیلہ شیخ، شیخ محسنہ، حنا شاہ، شہناز شیخ، مزکر احمد، نیلوفر پروین، اساتذہ کا تعاون رہا۔
Comments
Post a Comment