ڈراما سماج کا آئینہ ہو تا ہے : عمرخان بیریا۔ بزم غالب کےبین المدارس ڈراما مقابلے میں پانگل اسکول کا ڈراما "تین سوالات"، سوشل بیڑی گھرکول کا "بڑھی بی سبحان اللہ"، شمع اسکول کا "منحوس قدم" کوبالتریب اوّل، دوّم ، سوّم۔



سولاپور :  (نامہ نگار)  بزم غالب سولاپور کے زیر اہتمام منعقد بین المدارس اُردو ڈرامہ مقابلہ میں  ایم ۔اے۔ پانگل اسکول کے ڈاکٹرہارون رشید باغبان کا تحریر کردہ  اور محمود خطیب کا ہدایت کردہ   ڈراما "تین سوال" کو اوّل انعام  دیا گیا۔  سوشل اسکول بیڑی گھرکل کی جانب سے عرفان  فرید لالکوٹ کی ہدایت میں پیش کردہ ڈراما "بڑی بی سبحان اللہ" کو دُوّم انعام اور شمع اُردو پرائمری اسکول مجرے واڑی  کے زیر اہتمام  ، مرحوم نسیم منان کا تحریر کردہ اور شاہین صدف اور ابرار نلامندو کی ہدایت سے مُزّین ڈراما "منحوس قدم" کو سُوّم انعام سے نوازا گیا۔  انعام یافتہ ڈراموں کو مہمانان کے دستِ مبارک سے ،  عبدالغنی ہپرگی ٹرافی،  منظورعالم شیخ ٹرافی،  شیم بانو ٹرافی سے سرفراز کیا گیا۔  ہتاتما سمُرتی مندر میں منعقد   اس مقابلے کی  تقریب ِتقسیم انعام  کی صدرات بزم غالب کے صدر بشیر پرواز صاحب نے کی او ربطورمہمان خصوصی کُل ہند اُردو ادبی کانفرنس کے صدرایڈوکیٹ عمر خان بیریا نے شرکت کی۔  اس موقع پر ڈراما کے معروف فن کار بی۔ایچ۔ کرجگی، راجاباغبان، شفیع کیپٹن، اعجاز منظورعالم، آصف اقبال، زبیر ہپرگی موجود تھے۔ 

            مہمانِ خصوصی ایڈوکیٹ عمر خان بیریا نے اپنی تقریرمیں کہا کہ  ڈراما  سماج کا آئینہ ہوتا ہے  اس میں سماجی کے مختلف پہلو اور مسائل کو پیش کرنے کی  گنجائش ہوتی ہے۔  ڈراما کے ذریعے ہم فرد اور سماج کی اصلاح  کرسکتے ہیں۔  اس  عظیم  اصلاحی کام کو انجام دینے کے لیے نوجوانوں کو پہل کرنی چاہیے۔  ڈراما کو  ذریعہ معاش  بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

            اس مقابلے کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کمیٹی کے رُکن شفیع کیپٹن،  محمد حسین بخشی، ناصرالدین الندکر،  عبدالشکورشعور، یوسف عالم صدیقی نے  خوب محنت کی۔ پروگرام کی نظامت اور رسم شکریہ انورکمیشنر  نے کی۔ 





 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔