ایکتا سنگھٹنا کی جیت۔یتی نرسمہانند عدالت میں پیش ہوں گے۔ جلگاؤں کورٹ کا نوٹس۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) غازی آباد کے آشرم سے یتی نرسمہانند سرسوتی مہاراج کی 61 سیکنڈ کی ویڈیو میں اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خلاف نازیبا بیان بازی اور غلط الزامات کا استعمال کیا گیا ہے، اس طرح مذہب، ذات پات اور ہم آہنگی کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایکتا سنگھٹنا کے کنوینر فاروق شیخ نے کہا کہ ملک کے اتحاد کو درہم برہم کرنے اور اس حرکت کو قومی اتحاد میں رکاوٹ کا الزام لگا کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اس طرح کی درخواست و فریاد ایڈوکیٹ کے ذریعے جلگاؤں کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں داخل کی گئی ہے، ایڈوکیٹ اجے سسودیا، ایڈوکیٹ دیپک سوناونے ایڈوکیٹ عامر شیخ نے دفعہ 196، 197، 298، 299، 302 کے تحت فوجداری شکایت درج کرائی تھی۔
مذکورہ درخواست پر 27 دسمبر کو جسٹس مسز ایم ایم بڈھے نے انڈین سول ڈیفنس کوڈ کی دفعہ 225 کے تحت یتی نرسہانند کے خلاف نوٹس جاری کیا اور انہیں 7 فروری2025 کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ 
 شہریوں سے اپیل : 
 جلگاؤں کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ایکتا سنگھٹنا نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور غیر قانونی کاموں کے خلاف عدالت میں جائیں اور انصاف حاصل کریں۔ اس موقع پر ایکتا سنگھٹنا کے مفتی خالد، آرگنائزر فاروق شیخ، آرگنائزر ندیم ملک وغیرہ نے یہ اپیل کی ہے۔ مفتی خالد، مولانا حافظ رحیم پٹیل، فاروق شیخ، ندیم ملک، یوسف پٹھان، انیس شاہ انور خان، سعید شیخ، عارف دیش مکھ، مظہر خان، سید چاند، سلیم انعامدار، یوسف شاہ، عمران غنی، سید عمران علی، مجدد خان، عبدالرحمن خان سعید شیخ اور عامر خان موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔