اقرا بورنار میں ریاضی ماڈلس کی نمائش۔
بورنار (نامہ نگار) مشہور و معروف ریاضی داں سری نواس رام نجن کی یوم ولادت کی مناسبت سے ہر سال 22دسمبر کو "یوم ریاضی" منایا جاتا ہے۔اسی نسبت سے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں ریاضی ماڈلس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ابتدا میں شیخ جزلان کی تلاوت سے اس پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر دہم جماعت کی طالبہ سمین عبدالواحد پنجاری نے ایس۔رامانجن کی حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اسکول ھذا کے صدر مدرس سلیم شاہ سرنے مہمان خصوصی شیخ ساجد سر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر محمد ساجد سر اور سلیم شاہ سر نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔نظامت کے فرائض شیخ روشن سر بحسن خوبی انجام دئیے۔بعد ازاں ریاضی ماڈلس کی نمائش کا افتتاح ساجد سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔موصوف نے طلبہ کے ذریعے پیش کئے گئے ماڈلس پر خوشی کا اظہار کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی۔اسکول کے 25طلبہ نے مختلف موضوعات پر بہترین ماڈلس اور ان کے استعمال کی وضاحت کی۔اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ریاضی کمیٹی کے ذمہ دار اساتذہ شیخ روشن جعفر،شیخ امیر حمید اور شیخ عابد پنجاری نےمنصوبہ بندی و انتھک محنت کی۔ساتھ ہی عارف خان،فیروز خان،شیخ جواد،مظہر خان،شیخ صادق ان اساتذہ نے بھی بھر پور تعاون کیا۔غیر تدریسی عملے میں شامل عاقب کھاٹک،مشتاق بھائی اور یوسف بھائی نے بھی پروگرام کی کامیابی کے لیے بھر پور تعاون کیا۔پروگرام کی کامیابی پر اسکول کے صدر مدرس،اقرا صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار و دیگر اراکین نے جملہ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment