عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں 'یوم غالب منایا گیا۔


بورنار(نامہ نگار )اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں غالب ڈے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام اسکول کی ادبی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ تھا، جس کی صدارت اسکول کی ہیڈ ماسٹر محترم سلیم شاہ نے کی۔ اس پروگرام کو اردو کمیٹی کے صدر و اراکین مظہر خان بسم اللہ خان، جواد انجم اظہر الدین شیخ اور صادق مصطفی باغبان نے ترتیب دیا۔
پروگرام میں جماعت پنجم سے دہم تک کے طلبہ و طالبات نے مرزا غالب کے مشہور اشعار اور غزلیں خوبصورت آواز میں پیش کیں، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ طلبہ نے مرزا غالب کی شاعری میں چھپی گہرائی اور فلسفے کو اجاگر کیا، جس سے ان کے ادب سے لگاؤ کا اظہار ہوا۔ اس موقع پر اسکول کے سینیئر معلم عارف محمد خان سر نے غالب کی زندگی کے اہم واقعات پر روشنی ڈالی وہیں اپنے صدارتی خطبے میں ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے طلبہ کی رہنمائی کی اور غالب کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
پروگرام کی نظامت معاون مدرس صادق مصطفی نے عمدگی سے انجام دی، جنہوں نے نہ صرف سامعین کو محظوظ کیا بلکہ پروگرام کو منظم انداز میں کامیاب بنایا۔
اس پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے اساتذہ کا نمایاں کردار رہا۔ شیخ روشن جعفر، فیروز خان فتح خان، امیر، شیخ حمید، عابد فقیر، پنجاری اور غیر تدریسی عملے عاقب کھاٹک یوسف بھائی، مشتاق بھائی اور شبیر بھائی نے اپنے بھرپور تعاون سے اس تقریب کو یادگار بنایا۔
غالب ڈے کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو اردو ادب کی عظیم شخصیات کے کارناموں سے روشناس کرانا اور ان میں ادب سے محبت پیدا کرنا تھا، جسے تمام شرکاء نے سراہا۔ اس پروگرام کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر اراکین نے ہیڈ ماسٹر اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔