اقراء اردوجونیئرکالج آف ایجوکیشن میں"معلم کی شخصیت" عنوان پردو روزہ سیمی نار کا انعقاد.


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں دو روزہ سیمی نار کا افتتاح بدست پروفیسر وسیم شیخ (اقراء بی ایڈ کالج) شمع فروزاں سے کیا گیا. آغاز زید شیخ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نعت مبارکہ کا نذرانہ عقیدت بشریٰ پٹیل نے پیش کیا۔ افتتاح کے بعد SCERT کے طۓ کردہ نکات، نظم و ضبط اور با اخلاق معلم، معلم کی ذمہ داریاں اور مثبت رویہ وغیرہ موضوعات پر پروفیسر وکیل سعیدہ نے دینی اور اخلاقی حوالوں سے زیر تربیت معلمین کی رہنمائی‌ فرمائ تو "مطالعہ کی اہمیت اور انتظامی امور کی صلاحیت" پر پروفیسر رفیق شیخ نے سیر حاصل روشنی ڈالی دوسرے دن کے سیشن اول کا آغاز ڈی ایل ایڈ اول کے زیر تربیت معلمین کے لیے جماعت اول تا پنجم اور ڈی ایل ایڈ سال دوم کے زیر تربیت کے لیے جماعت ششم تا ہشتم کے مضامین پر مشتمل آزمائش کا انعقاد عمل میں آیا مافی الضمیر اظہار کی صلاحیت سے متعلق پروفیسر قاسم پٹھان نے رہنمائی کی۔ پروفیسر وسیم شیخ نے افتتاحی کلمات میں فرمایا کہ ہر فرد دوسرے فرد سے مختلف ہوتا ہے اس لیے کسی سے اپنا موازنہ نہ کریں ذاتی صلاحیتوں کی خود شناخت کریں عملی کارکردگی کو فروغ دیں۔الحاج عبدالکریم سالار نے طلبہ کے نام پیغام میں کہا کہ تعلیم کے ذریعے فرد میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے اسی سے خود اعتمادی پروان چڑھتی ہے ۔ چئیرمن عبدالرشید شیخ نے سیمی نار کے انعقاد پر پرنسپل اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دی۔ نظامت کے فرائض تحریم شاہ اور پروفیسر رفیق شیخ نے بحسن وخوبی انجام دۓ سال اول و دوم کے تمام طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ کامیابی کے لیے اسماء میڈم، جمیل خان سر، ناظمین میڈم اور غیر تدریسی عملے نے محنت کی رسم شکریہ پروفیسر پٹھان قاسم نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔