موظف پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ خان کی رحلت۔
پربھنی (سید یوسف) علاقہ مرہٹواڑہ کی مشہور و معروف ادبی، سماجی شخصیت معروف افسانہ نگار مشفق استاد پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ خان عمر 69 سال سابق صدر شعبہ اردو، گیانوپاسک سینیئر کالج، پربھنی ساکن امین کالونی، دھار روڈ، پربھنی عارضہ کینسر کے سبب 31 دسمبر 2024 منگل کے روز صبح سات بجے کے قریب رہائش گاہ پر رحلت کر گئے - مرحوم نہایت خوش مزاج، ملنسار اور نیک طبیعت کے مالک تھے - پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں - مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجدِ سید قادر، قادرآباد پلاٹ، پربھنی میں ادا کی جائیگی - تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی - انشاء اللہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے - آمین ادارہ بھی ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہے -
Comments
Post a Comment