اقراء شاہین جونیئر کالج کا تعلیمی دورہ کامیاب رہا۔


جلگاؤں(فرحان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء شاہین جونیئر کالج، جلگاؤں کے طالبات کے لیے تین روزہ تعلیمی دورہ شہر ممبئی کے لیے 27 دسمبر 2024 کو روانہ ہوا اور 30 دسمبر 2024 کو کامیابی کے ساتھ شہر جلگاؤں میں مکمل ہوا۔جس میں جماعت بارہویں کی کل 51 طالبات نے حصہ لیا۔ اس تعلیمی سفر میں طالبات کو ممبئی شہر میں واقع نہرو سائن سینٹر جہاں سائنس اور جغرافیہ کے مختلف ماڈلز اور تھری ڈی شو کے ذریعے دلچسپ معلومات دی گئی اس کے بعد بچوں کو رانی باغ کی سیر کرائی گئی جس میں مختلف حیوانات جیسے کہ شیر، بھالو ، مگرمچھ، کیچوے، سانپ مختلف مچھلی اور بینگونگ کے کے متعلق معلومات بتلائی گئی اور ان کا مشاہدہ کرایا گیا، اس کے بعد بچوں کو گرگاؤں چوپاٹی کی سیر کرائی گئی۔
دوسرے دن بچوں کو گیٹ وے اف انڈیا، حاجی علی کی درگاہ، سی لنک،کملا نہرو گارڈن، جوتا گھراور ممبئی شہر میں واقع مشہور مقامات کے بارے میں مفصل معلومات سمیر صاحب نے بتلائی جو کہ ممبئی شہر کے مشہور و معروف گائیڈ ہے ۔اس تعلیمی سفر میں طالبات کو لذیذ پکوان بھی کھلائے گئے۔تعلیمی سفر کو کامیاب بنانے کے لیے جونیئر کالج کے انچارج ذاکر شیخ سر کی رہنمائی میں مکمل ہوئی تعلیمی سفر کو کامیاب بنانے کے لیے جونیئر کالج کے اساتذہ جس میں مسعود احمد سر ،مستقیم خان، عظیم قاضی سر، سہیل شکیل سر، فرحان سر ، تنظیم مس ،شگفتہ مس، سمیہ مس اور ثناء مس نے کڑی محنت کی اوراپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ اس تعلیمی سفر کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار صاحب،نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب سوسائٹی کے سیکرٹری جناب اعجاز ملک صاحب، اسکول ہذا کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر شیخ اور اقرا شاہین جونیئر کالج کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین سر نے تعلیمی سفر میں موجود تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور سبھی کو مبارکباد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔