اقراء ایچ جے تھیم کالج کے طلبہ کو مرکزی وزیر کے ہاتھوں نوازہ گیا ۔
جلگاؤں: بھارت سرکار کی وزارت برائے امور نوجوانان و کھیل کود، نئی دہلی، اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے شعبے، قومی خدمت اسکیم (NSS) یونٹ، وزارت، ممبئی اور کویتری بہنابائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی، جلگاؤں کے ذریعے قومی خدمت اسکیم کارکردگی ایوارڈ تقریب 2023-24 کا انعقاد کیا گیا۔
اس کارکردگی ایوارڈ تقریب میں محترمہ رکشاتائی کھڈسے، مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل کود، بھارت سرکار، پروفیسر ڈاکٹر وجے مہیشوری، وائس چانسلر، کویتری بہنابائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی، جلگاؤں، محترم ڈاکٹر ایس ٹی انگلے، پرو وائس چانسلر، محترم ڈاکٹر ونود پاٹیل، رجسٹرار، محترم راجندر ننانورے، گورنر نامزد منیجمنٹ کونسل ممبر، پروفیسر ڈاکٹر سچن ناندڑے، ڈائریکٹر، NSS یونٹ، جلگاؤں اور دیگر معززین موجود تھے۔
اس تقریب میں اقراء ایچ جے تھیم کالج کے طلبہ تنویر شیخ خلیل اور عمر شیخ بسم اللہ کو محترمہ رکشاتائی کھڈسے کے ہاتھوں کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تنویر شیخ خلیل نے قومی اتحاد کیمپ، جلگاؤں جبکہ عمر شیخ بسم اللہ نے چیلنج کیمپ، گونڈوانا یونیورسٹی، گڑچیرولی میں سرگرم حصہ لیا تھا۔
طلبہ کی اس کامیابی کے لیے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، پروگرام آفیسر ڈاکٹر تنویر خان، اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹر شیخ حافظ، ڈاکٹر عرفان بشیر اور خواتین پروگرام آفیسر کہکشاں انجم کی رہنمائی حاصل رہی۔
ڈاکٹر راجو گوورے، علاقائی کوآرڈینیٹر، NSS، جلگاؤں ڈویژن، اور کویتری بہنابائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے تعاون سے طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ طلباء کی اِس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار، ڈاکٹر اِقبال شاہ ، اعجاز غفار ملک ،اور دیگر ممبران، اساتذہ اکرام ،نون ٹیچنگ اسٹاف ممبران ، طلباء و طالبات نے مبارک باد پیش کی ۔
Comments
Post a Comment