پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے ڈراما "تین سوال" کو بزمِ غالب کے بین المدارس اردو ڈراما مقابلے میں اوّل انعام کے ساتھ کُل چھ انعامات۔


شولاپور : (راست) بزمِ غالب شولاپور کی جانب سے منعقد کیے گئے بین المدارس اردو ڈراما مقابلے میں ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے ڈراما "*تین سوال*" کو بہترین ڈراما کے اول انعام کے ساتھ کُل چھ انعامات کا حقدار قرار دیا گیا اور مقابلے کے فوراً بعد لیے گئے جلسہ تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی ایڈوکیٹ یو این بیریا صاحب کے دستِ مبارک یہ انعامات تقسیم کیے گئے۔
     اُمّ المدارس ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول نے رئیس صدیقی کی کہانی پر مبنی ، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کا تحریر کردہ بچّوں کا اُردُو ڈراما "تین سوال" پیش کیا۔ محمود خطیب کی ہدایت سے سجے اس ڈرامے کو بہترین ڈراما کا اوّل انعام، مرحوم عبد الغنی ہپّرگی ٹرافی اور نقد انعام ، بہترین ہدایت ، محمود خطیب، بہترین ڈراما نگار، ہارون رشید باغبان، بہترین اداکار یوسف فیاض شیخ، بہترین سیٹس آفرین مُلّا اور نغمہ مجاور، وسیم نلّامندو، اکبر پٹھان، خلیل پيرمپلّی، بہترین موسیقی انود اور زید شیخ، اِن چھ انعامات سے نوازا گیا۔ 
      مورخہ 29 دسمبر 2024 کو ہتاتما سمرتی مندر میں لیے گئے اس مقابلے میں اوّل انعام یافتہ اس ڈرامے میں یوسف فیاض شیخ ، علی وسیم انصاری ، ایان جاوید موہولکر ، ذکی سلطان شیخ، اویس شوکت علی نداف، مُحمّد لاڈلے صاحب سیّد، عبد المقیت ماجد بڑے گھر ، اید سرفراز منیار، طلحہ ریاض سگری، فیض احمد عمران ہوٹگی، مُحمّد سفیان شاکر نداف، انس فہیم باغوان، مُحمّد ذوہیب صادق باغبان، سعید عبد الشُکور نداف، خالد سرفراز لالکوٹ ، نعمان مشتاق شیخ ، عظمت حسین مُحمّد آصف قاضی، مُحمّد ذکی صادق شیخ اور عثمان صادق نداف اِن فنکاروں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا ۔ 
     "تین سوال" اس ڈراما کی ڈریس ڈیزائننگ محسن ماشال اور خلیل پیرمپلّی نے کی ، دیودتّ سدہم نے روشنی سے سجایا ، انود اور زید نے موسیقی دی ۔ اس ڈرامے کی خوبصورت سیٹ ڈیزائن آفرین مُلّا ، نغمہ مجاور ، وسیم نلا مندو ، اکبر پٹھان اور خلیل پیرمپلّی نے کی ، اور اس ڈرامے کے اداکاروں کو اوم پرکاش شراون نے میکپ کیا ۔ 
       اس ڈرامے کی کامیاب پیشکش کے لیے عظمٰی اُستاد، اِرم شیخ، کلثوم درزی، ثنا مُلّا، ابُو الحسین شیخ ، نوید منشی، اقبال دلال، مُحمّد ذوالکفل باغبان، مزمّل شیخ ، صادق باغبان ، ثمامہ مُحمّد باغبان ، مبارک باغبان ، سُہیل شیخ اور دِیگر اسٹاف نے کافی محنت کی۔ 
    پانگل ہایی اسکول کی اس کامیابی پر ڈاکٹرثریّا جاگیردار، نکہت نلّامندو، الطاف صدیقی ، مُحمّد علی شیخ، اشتیاق تارانائیک ، محبوب سوداگر، فرزانہ نداف ، ناظمین پٹیل، لبنیٰ شاہ پورے ، شبنم شیخ، جویریا دیوان، ذاکر شاہ پورے ، عبدالروف پٹیل، مسرت شیخ ، فوزیہ شیخ ، شیرین خان ، اُمّ زما پٹھان ، زینب کاتنگھر ، رضیہ گبّورے اور دیگر اسٹاف کے علاوہ بشیر پرواز سر ، ساحر نداف سر ، راجا باغبان سر ، اعجاز شیخ سر ، زبیر ہپّرگی سر، عبدالصمد (سُمِت) پھولمامڈی، حسین بخشی ، عبد الشکور شعور ، ناصر الدین الندکر ، شفیع کیپٹن ، انور کمیشنر ، مولا علی لوکاپلی ، آصف اقبال شیخ ، اخلاق شیخ ، اور دیگر اسٹاف، رفقاء ، احباب اور سرپرست حضرات نے مبارک باد پیش کی۔
 ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔