اقراء بی ایڈ کے طالبات کی الودائی تقریب اور تقسیم انعامات کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار۔
جلگاؤں : (فرحان) بتاریخ 31 دسمبر 2024 کو اقراء شاہین اردو اسکول مہرون کو میں منعقد کیا گیا۔ بی ایڈ کالج میں بچوں کو ڈگریں حاصل کرنے کے لیے تین ماہ کی انٹرنشپ ضروری ہوتی ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اقراء بی ایڈ کالج کے طالبات کو اقراء شاہین اردو اسکول میں پچھلے تین مہینے سے تدریس کیسے کرتے ہیں ؟اسکول کا نظم و ضبط کیسے رہتا ہے؟ بچوں کو کس طرح تعلیم دی جاتی ہے؟ اور مختلف پروگرام کس طرح منعقد کرتے ہیں اس بارے میں مفصل تربیت ملی۔بی ایڈ کالج کے تمام طالبات نے بڑی محنتوں سے ان تین مہینوں میں جماعت پنجم تھا دہم کے طالبات کو اپنی تدریس کے ذریعےتعلیم سے اگاہ کیا۔پروگرام کی ابتدا جماعت ششم کی طالبہ نمیرہ الیاس نے تلاوت کلام پاک سے کی۔اس کے بعد حمد باری تعالی جماعت پنجم کی طالبہ زینب نے اپنے ترنم اواز کے ساتھ فرمائیں. اقراء بی ایڈ کے تمام ٹریننگ ٹیچرز نے ترانہ اقراء پیش کیا۔پروگرام کی صدارت اقراء شاہین اردو ہائی ا سکول و جونیئر کالج کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین سر نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے طور پر اقراء بی ایڈ کالج کے پرنسپل شیخ عرفان سر ،اقرا شاہین کے ذاکر بشیر سر ،برکت سر ،عتیق سر اور محرننسا مس شامل ہوئے. ٹرینی ٹیچرز نے اقراء شاہین کے تمام اساتذہ کا گل پوشی سے استقبال کیا۔اس الودائی تقریب میں اقرا شاہین کے عتیق شیخ سر، اسکو ل ہذا کے کچھ مخصوص طالبات اور اقراء بی ایڈ کے ٹرینی ٹیچرز نے اپنے خیالات کا اظہار پیش کیا۔ذاکر سر نے بی ایڈ کے طالبات کے ذریعے کی گئی سرگرمیوں پر نظر ڈالتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی، عرفان شیخ سر نے ٹرینی ٹیچرز کو ان کی آنے والی زندگی کے لیے دعائیہ کلمات کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات پیش کی۔
پچھلے تین ماہ سے اقراء شاہین میں ٹرینی ٹیچرز نے بچوں میں تعلیم کی افادیت کو بڑھاوا دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں اور پروگرام جیسے کہ ڈرائنگ کمپٹیشن، نعت خوانی مقابلہ، تقریری مقابلہ، مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیے گئے ساتھ ہی ساتھ اس پروگرام میں ان سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافی اور میڈل سے نوازا کر انکی حوصلہ افزائی فرمائی . صدارتی خطبے میں پرنسپل قاضی ضمیرالدین صاحب نے بی ایڈ کے طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اگے آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کی اس پروگرام کے نظامت ارشین مس اور رسم شکریہ تحسین مس نے بخوبی فرمائی۔
Comments
Post a Comment