بی زیڈ اردو ہائی اسکول میں اختر رسول کا اعزاز وتہنیت۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اریعبہ فاؤنڈیشن ساودہ ، تعلقہ راویر کے زیر اہتمام اسکول ھذا کے فعال معلم اختر رسول کو ان کی ہمہ گیر خدمات کے اعتراف میں ریاستی سطح کے "سماج بھوشن" اعزاز سے نوازہ گیا انہیں ملے اس اعزاز پر اسکول کی جانب سے ان کا اعزاز پرنسپل شیخ ندیم کے دست مبارک سے شال وگل دیکر کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے موصوف کی شہرہ آفاق خدمات کا اعتراف کیا اساتذہ کرام،غیر تدریسی عملہ و طلباء کی کثیر تعداد موجود تھیں نظامت نورالھدی شیخ نے کی عقیل خان نے رسم شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment