گونج : تقسیمِ اسناد کا کامیاب پروگرام۔
گوونڈی : (خان شبنم فاروق) آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کی جانب سے 29 دسمبر 2024ء کو حاجی نیاز احمد ہال میں گونج پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔۔ تقریب کا آغاز رئیس سر کی نظامت کے ماتحت تلاوت قران پاک سے کیا گیا ۔ بعد ازاں حمد ، نعت ، اور تقریر طلبہ نے بہترین انداز میں پیش کی ۔پروگرام میں کئی اہم شخصیات جلوہ افروز ہوئیں ۔۔ انجمن اسلام کے نائب صدر اور ماہرین تعلیم ڈاکٹر عبدﷲ ، ڈاکٹر خالد ، ادراک فاؤنڈیشن کے بانی معزز شبیع الزماں ، شعبہ اردو کے نامور شخصیت محترم ڈاکٹر قمر صدیقی ، آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ پروجیکٹ کے انچارج محترم محمد اقبال سر ، قاسمیہ اسکول کے انتظامیہ نوشاد سر ، مولانا محسن ، مفتی شرف الدین صاحب ۔ پروگرام کے صدر ڈاکٹر عبدﷲ سر نے آئیڈیل ایجوکیشنل موومنٹ کے کاموں کو سراہتے ہوۓ نہایت اہم پیش رفت کا اعلان کیا کہ گوونڈی علاقے میں اردو زبان کے ساتھ انگریزی تعلیم کی بھی مفت کوچنگ شروع کی جاۓ گی جس کا خاص مقصد طلبہ کو عصری تعلیم میں عبور حاصل کرانا ہے ۔ پروگرام کے سرپرست صلاح الدین سر نے طلبہ کو چند نصیحتوں سے نوازا ۔ آئیڈیل کے تمام اساتذہ کی رہنمائی میں طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔بعد ازاں طلبہ میں تقسیمِ اسناد کا سلسہ شروع کیا گیا۔آخر میں پروگرام کے روح رواں محترم کفیل احمد سر نے مہمانان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا اور رسم شکریہ ادا کیا ۔ ٹیم ریفارمز کے کارکنان محترم کیف سر ، ولی ﷲ سر , ذیشان سر ، عرفان سر ، کفیل سر کی کاوشوں سے پروگرام کا شاندار اختتام ہوا ۔
Comments
Post a Comment