ھدی فاؤنڈیشن دھارواڑ کی جانب سے گلبرگہ کے صحافیوں کو تہنیت۔
گلبرگہ 28 دسمبر : (نامہ نگار) ھدی فاؤنڈیشن دھارواڑ کی جانب سے گلبرگہ کے اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی کل رات رحمانیہ لائف انسٹی ٹیوٹ حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ میں اردو صحافیوں کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک نے صدارت کی جبکہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق چیرمین کڈا معروف طنز و مزاح نگار منظور وقار ساجد علی رنجولوی سماجی جہدکار مقبول احمد سگری سماجی جہدکار نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ہدی فاؤنڈیشن دھارواڑ کی جانب سے گلبرگہ کے اردو صحافیوں کو محمد یعقوب خان صحافتی ایوارڈ 2024 پیش کرتے ہوئے اعزاز دیا گیا سینئر صحافیوں حکیم شاکر حامد اکمل عزیز اللّٰہ سرمست ڈاکٹر ماجد داغی کے علاوہ محمد محبوب محی الدین پاشاہ ڈاکٹر اطہر معز مبین احمد زخم میر صاحب حسن مدیر ماہنامہ تریاق ممبئی حنیف قمر نائب مدیر ماہنامہ تریاق ممبئی کو ڈاکٹر مہر افروز اور مہمانان نے ایوارڈس اور تہنیت پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر مہر افروز نے بتایا کہ ان کے والد محمد یعقوب خان کو اردو صحافت سے غیر معمولی دلچسپی تھی اور انہوں نے اردو اخبارات کیلئے کام بھی کیا ڈاکٹر مہر افروز نے مزید بتایا کہ انہوں نے اردو صحافیوں کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے اپنے والد کے نام پر صحافتی ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے ھدی فاؤنڈیشن دھارواڑ کے تحت ہبلی دھارواڑ کے اردو صحافیوں کو ایوارڈس دینے کے بعد اب گلبرگہ کے اردو صحافیوں کو ایوارڈس اور تہنیت پیش کی جارہی ہے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے تمام اردو صحافیوں کی جانب سے عزت افزائی کیلئے ڈاکٹر مہر افروز کا شکریہ ادا کیا عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ ڈاکٹر مہر افروز نے دھارواڑ سے آکر گلبرگہ کے اردو صحافیوں کو ایوارڈس اور تہنیت پیش کی ہے لیکن گلبرگہ کی کسی تنظیم یا شخصیت نے آج تک اردو صحافیوں کو تہنیت یا عزت افزائی کرنا ضروری نہیں سمجھا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ اردو صحافی ہر کسی کی تہنیت کی رپورٹنگ کرتے ہیں لیکن ان کی کوئی تہنیت نہیں کی جاتی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور مولانا محمد نوح نے کہا کہ اردو صحافیوں کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جانا چاہیئے اور ان کی عزت افزائی بھی ہونی چاہیئے چراغ نور انڈیا گلبرگہ کی جانب سے منعقدہ آن لائن عالمی مشاعرہ میں ساحر لدھیانوی ایوارڈ حاصل کرنے پر ڈاکٹر مہر افروز کو مبین احمد زخم نے تہنیت پیش کی معروف ادیب و نقاد ڈاکٹر غضنفر اقبال سربراہ کاغذ دکن بیورو گلبرگہ کی ادبی و صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہدی فاؤنڈیشن دھارواڑ کی جانب سے محمد یعقوب خان صحافتی ایوارڈ پیش کیا گیا بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل لاہور پاکستان کی جانب سے آن لائن عالمی مشاعرہ میں مبین احمد زخم کو عبد الحمید عدم لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2024 حاصل ہونے پر ابراہیم میموریل اردو لائبریری باغبان پورہ گلبرگہ کی جانب سے ڈاکٹر شمس الدین چودھری حیدر علی چودھری نے تہنیت پیش کی کارروائی کا آغاز قاری کلیم احمد کی قرات کلام پاک سے ہوا بشیر عالم نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا
Comments
Post a Comment