چھ 6جنوری يوم صحافت کے موقع پر۔۔ پرشانت مانے ۔ آفتاب شیخ ۔ وتود کا مسکر کو مثالی صحافی ایوارڈ کا اعلان ۔
شولاپور ( اقبال باعبان) سولا پور ضلع مراٹھی پتر کارسنگھ کی جانب سے ہر سال کے مطابق امسال 6 جنوری 2025 کو يوم صحا فت کے موقع پر صحافی آنجہانی رنگا انا وید کی یاد میں رونامہ دویہ مراٹھی ونود کا م تکر کو اور قاصد کے بانی مدیر مرحوم عبدالطیف نلامندو کے نام سے منسوب ایوارڈ اے بی پی نیوز چنل کے ضلع رپوٹر جناب آفتاب ا نور شیخ اور بارشی کے سنئیر صحافی بابور اؤ مٹھیتی کی یاد میں روز نامہ تر ون بھارت کے سینئر صحافی پر شانت مانے کو مثالی صحافی ایوارڈ 2025 کا اعلان ادارے کے کارگزار صدر اور قاصد کے ایڈیر جناب ایوب نلاامندو نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ یہ ایوارڈ مراٹھی پتر کارنکھ کے صدر اشوک مٹھ پتی کی صدارت میں اور سولا پور
شہر کے امداد دیو يندر کو ٹھے کے دست مبارک سے دیے جا بنگے اور اس موقع پر پولیس کمشنر ایم راج کمار اور ڈسٹک انفارمشن افسر سنیل سونڈکے بطور مھمان خصوصی شریک رہنگے۔ یہ پروگرم 6 جنوری کو دو پہر30 =12 بجے بیجا پور روڈ سولا پور کے پتر کار بھون " رنگا اناوید آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔ ۔ کارگزار صدر ایوب نلامندو اور سکریٹری پروفیسر پی پی کلکرنی نے سبھی سے اس پروگرام میں وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment