مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول، غریبی ہٹاؤ نمبر۲ کی شاندار کامیابی۔
شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان)شولاپور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، لوکل سیلف گورنمنٹ اور گورنمنٹ گرانٹڈ اسکولوں میں، کمپیوٹر سائنس ہیکاتھون جشن پروگرام سولاپور ڈسٹرکٹ میں لیا گیا۔ جس میں مہانگر پالیکا لڑکوں کا اردو اسکول، غریبی ہٹاؤ نمبر۲، نے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ مدرسہ ھٰذا اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والا واحد اردو اسکول ہے۔ اس مدرسے کے فعال متحرک اور قابل استاد عمران قاسم جمعدار اوراسکول کے ذہن اور ہونہارطالب علم، عرشیہ ابوبکر شیخ، فیضان سمیر ناگارے اورشعیب عبدالحکیم شیخ کوضلعی سطح پر پلگڈ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس شاندارکامیابی پر ناظم تعلیم محترم اطہر پرویز دفعدار نے عمران قاسم جمعدار، مذکورہ مہا نگر پالیکا کے اردو استاد اور ان کے اسکول کے ہونہار طلباء، ان کے مستقبل کے کام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئی مبارکبادی دی۔
Comments
Post a Comment