مسابقہ اسلامی معلومات میں لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رامواڈی شولاپور کے طلباء وطالبات نے کی نمایاں کامیابی۔

شولاپور: نامہ نگار (حافظ ثناءاللہ)مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ شولاپور کے زیر اہتمام منعقد مسابقہ اسلامی  معلومات میں لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رامواڈی شولاپور کے طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنی اسکول، اساتذہ نیز اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔جماعت نہم کے طالب علم محمد عدنان عبدالرزاق پیش امام اور ہشتم جماعت سے حافظ خبیب صھیب شیخ نے تحریری مقابلہ میں بتدریج سوم(سند اور مبلغ 7000روپے) اور پنجم(سند اور مبلغ 3000 روپے) انعام حاصل کیا ۔اسی طرح تقریری مقابلے میں ششم جماعت سے محمد حذیفہ  ابوبکر میمن اور پنجم جماعت سے ابرار رفیق شیخ نے بتدریج چہارم(سند اور مبلغ 4000 روپے) اور پنجم ( سند اور مبلغ 2000 روپے) انعام حاصل کیا ۔جماعت ہشتم سے محمد علی مستان تنبولی اور جماعت ششم سے عالیہ زبیر شیخ کو ہمت افزائی کے انعامات سے نوازا گیا ۔ ان طلبہ وطالبات کی کامیابی پر ادارے کے صدر الحاج أیوب منگلگیری صاحب ، سیکریٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملا صاحب ، نائیب صدر ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب ،کنوینر ریاض ایم ولسنگکر ، پرنسپل سفیان شاہ پورے،حافظ ثناء اللہ،قاری وسیم اکرم، قاری ادریس،  ، حافظ عمران ، مزمل برچی، راحیل ملا اور جملہ تدریسی عملے نے مبارک باد پیش کی۔  

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔