قومی اردو کتاب میلہ ۲۰۲۶ میں فن خوشنویسی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔
مالیگاو ں: نامہ نگار (اشفاق عمر) قومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان کی جانب سے اور انجمن اسلام ممبئی کے تعاون سے ممبئی کتاب میلہ میں خوشنویسی کا اسٹال اساتذہ ' طلباء وطالبات اور شعرا وادیبوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ شہر بیڑ کے محلہ فلک نما میں سلام ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلاۓ جانے والے منصور شاہ کیلی گرافی سنٹر کے استاد ماہر خطاط جناب انوری محمد محسن اس اسٹال پر پورے ۹ روز موجود رہے اور ان کی عملی سرگرمیوں کی وجہ سے خاص طور پر طلبہ میں دلچسپی اور جوش پیدا ہوتا محسوس ہوا۔
انوری محمد محسن نے اسٹال پر آنے والے لوگوں بالخصوص طلبہ کے ناموں کو فن خطاطی کے الگ الگ نمونوں میں لکھا اور انہیں سونپ دیا۔ اپنا نام مختلف آرٹسٹک انداز ایک کاغذ پر خوبصورت انداز میں لکھا دیکھ کر لوگوں میں بالخصوص طلبہ میں فن خطاطی سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ یقینا اس سرگرمی کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہوں گے اور وہ فن خطاطی کی جانب متوجہ ہوں گے۔
Comments
Post a Comment