اردو کتاب میلہ کی تشہیر اور تنظیمی تعاون کے لیے دفتر جمعتہ العلماء مہاراشٹر کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد۔ صدرجمیعت مولاناحلیم اللہ قاسمی صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
ممبئی (نامہ نگار۔ فرید خان) اردو کتاب میلہ کی تشہیر اور تنظیمی تعاون کے لیے دفتر جمعتہ العلماء مہاراشٹر کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔صدر جمیعت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
وفد نے ذمہ داران جمیعت سے اس بات کی درخواست کی کہ جمعیت العلماء اس میلے کی تشہیر اور میلے میں لوگوں کو بڑی تعداد میں شامل کرنے کی غرض سے اپنی جانب سے اپیل کرے جسے مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب نے خندہ پیشانی سے قبول کیا اور کہا کہ ہم پریس ریلیز بھی جاری کریں گے اور اپنی تمام یونٹوں کو خط بھی جاری کریں گے جس میں میلے میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔جمعیت سے وابستہ مدارس کے طلبہ کو بھی شرکت کی خاص طور پر ترغیب دینے کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پرجمعیت کے مرکزی دفتر کو میلے کا ایک بینر بھی دیا گیا جسے دفتر کے مرکزی داخلے پر لگا دیا جائے گا
اس اہم میٹنگ میں فرید احمد خان اردو کارواں فاروق سید گل بوٹے,ماہر تعلیم سلیم الوارے، وسیم شیخ سر اور جمعیت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Comments
Post a Comment