مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ شولاپور کے زیر اہتمام منعقد اسلامی معلومات کوئیز مقابلے میں بی۔کیو۔کے کی نمایاں کامیابی۔
شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی)مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ شولاپور کی جانب سے اسلامی عقائد و معلومات پر مبنی کویز مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں شہر شولاپور کے واحد لڑکیوں کے مدرسہ بیگم قمر النساء کاریگر گلز اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی پانچویں سے ساتویں جماعت کی 16 طالبات آٹھویں سے دسویں جماعت کی 16 طالبات نے حصہ لیا تھا اور گیارہویں و بارہویں کی 6 طالبات نے حصہ لیا تھا جس میں گیارہویں سی کی طالبہ سید عائیشہ محبوب، آٹھویں سی کی طالبہ حفیظہ شوکت علی شیخ اور چھٹی ڈی کی طالبہ طوبہ عارف انعامدار نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طالبات کی اس کامیابی پر مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان طالبات کو عربی مضمون کے عالیہ مہاگامی آپا، دینیات کے شاہین آپا اور گل ناز مومن آپا نے رہنمائی فرمائی۔
Comments
Post a Comment