شولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے مثالی صحافی اعزات کی تقریب نہایت خلوص وعقیدت سے ہمکنار۔ و يد، نلامندو، مٹھپتی کی یاد میں دیے جانے والے "مثالی صحافی" اعزازات، جوشی، انصاری اور پوار کو بڑے عزووقارکے ساتھ دیے گئے۔

 شولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے مثالی صحافی اعزات کی تقریب  نہایت خلوص وعقیدت سے ہمکنار۔   
و يد، نلامندو، مٹھپتی کی یاد میں دیے جانے والے  "مثالی صحافی" اعزازات،  جوشی، انصاری اور پوار کو بڑے عزووقارکے  ساتھ دیے گئے۔


شولاپور ۔نامہ نگار(اقبال باغبان) صحافت کے میدان میں 75 ویں یوم تاسیس منا رہے ادارے، شولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے زیر اہتمام اس سال 6 جنوری 2024 کو یوم صحافت کے موقع پر، معروف صحافی،رنگا انّا ویدیہ کی یاد میں، روزنامہ سکاڑ کے سینئر صحافی، رجنیش جوشی، عبداللطیف نالامنڈو کے نام سے منسوب ایوارڈ،  روزنامہ ممبئی نیوز کے سینئر صحافی رئیس احمد انصاری کو اور بارشی کے سینئر مدیر بابو راو مٹھپتی کی یاد میں دیا جا رہا ایواڈ،  روزنامہ دِوّیہ مراٹھی کے سینئر صحافی ڈاکٹر رمیش پوار کومہمانِ خصوصی شولاپور کی چیریٹی کمشنر محترمہ سُنیتا کنکن واڑی کے دستِ مُبارک سے بڑی عقیدت وخلوص کے ساتھ دیا گیا۔  اس تقریب میں شہ نشین پر صدرِ جلسہ اشوک مٹھ پتی، معتمد ، پی۔پی۔ کُلکرنی، نائب معتمد ابو بکر نلّامندو جلوہ افروز تھے۔

            اس تقریب میں ادارے کے کارگزار صدرایوب نلّامندو نے تمام اعزاز یافتگان کا تعارف پیش کیا اور ادارے کے معتمد پی۔پی۔ کُلکرنی نے "درپن دن" کی اہمیت وافادیت بتاتے ہوئے شرکا کا استقبال کیا۔  اس موقع پر معروف ادیب ڈاکٹر شری کانت یلے گاونکر نے "آج کی صحافت" اس عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ : شہید قربان حسین کے 'غضنفر' سے لے کر موجودہ دور تک کی صحافت  سماجی  فلاح وبہبود کی صحافت تھی اور آ ج بھی ہے۔ انہوں نے نئی نسل کے صحافیوں کو یہ پیغام دیا کے وہ بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلیں۔ اعزاز یافتہ صحافی رجنیش جوشی نے   اپنے تاثرات میں ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے زریں خیالات کا اظہارکیا۔ مہمانِ خصوصی سُنیتا کنکن واڑدی نے  یوم صحافت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  تکنالوجی کے اس جدید دورمیں بھی  مطبوعہ صحافت پر قارئین کو مکمل اعتماد ہے۔  اس یقین واعتقادکو قائم رکھنے کے لیے صحافیوں کو کوشش کرنی چاہیے۔  تقریب کے دوسرے مہمان  خصوصی ، ضلع ماہیتی ادھیکاری سُنیل سونٹکّے نے بھی تمام صحافیوں کو یوم صحافت کی مُبارکبادی  اور صحافت کے متعلق حکومت  کی مفید وکارآمد معلومات دی۔  اس تقریب میں دتّا انّا سروسے، امباداس میاکل، پاپری کے راج کمار، وِشو ناتھ وہن کورے، سوبھاش سورانا، جعفر بانگی، مظہر الّوڑی،  اڑ کاٹُڑے،  بالاصاحب واگھ موڑے،  اوِناش کُلکرنی، شری شیل چِنچوڑکر، دشرتھ وڑتیلے، روِندرناری کر، کوی دیوندر اوٹی،  بھگوان پرڑی کر، دیوی داس اوتپّا ،  مُبارک شیخ، وجئے کُمار جھونجھا،  اِقبال باغبان، وجئے دنت کالے،  سلطان اختر، بھاوسار سارنگ گارڈی، پرشانت جوشی، شری کانج کر،  نے شرکت کی پروفیسر دیشپانڈے نے نہایت پُرلُطف نظامت کی اور سینئر صحافی سوبھاش سورانا نے رسم ِ شکریہ ادا کی۔ 


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔