تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری معلومات فراہم کرنا وقت کی ضرورت۔



شولاپور : نامہ نگار (اشفاق زید) ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں منعقد کردہ " ذائقہ فیسٹیول ۲۰۲۴ " میں مہمان خصوصی ہوٹل سوراج کے ملک جناب ولاس لوکرے صاحب نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ " 
تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری معلومات فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔" اور اس کے علاوہ انسان کی زباں میٹھی ہونی چاہیئے تاکہ وہ لوگوں کا دل جیت سکے۔ ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے اس ذائقہ فیسٹیول کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سابق رکن بلدیہ محترمہ پونم بنسوڑے صاحبہ نے فرمائی۔آپ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ منفرد انداز میں اس ذائقہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہاں ذائقہ کے ساتھ محبتیں بھی موجود ہیں جو ہر کسی کو اپنی توجہ کا مرکز بنانے میں کامیاب ہے۔
    اس جلسے میں مہمانان اعزازی خواجہ بھائی شیخ، کیندر پرمکھ جادھوار سر، شری شیل رندھیرے، بنٹی چندن شیوے موجود تھے اور جج کے فرائض جناب سید اقبال صاحب اور جناب شفیق خان صاحب نے انجام دئیے۔اسکول کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے تمہیدی کلمات پیش کئے اور مہمان کی گل پوشی کی۔ صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے اسکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ اس جلسے کی نظامت رضوانہ قاضی آپا نے کی۔ فیسٹیول کو کامیاب کرنے میں نسیمہ بھاگنگری آپا، عرفاں پٹھان سر، امرین فراش آپا، سمیرا شلیدار آپا، رضوانہ مکاندار آپا نے اپنے خدمات پیش کئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔